ETV Bharat / state

علیگڑھ میں معمولی بات پر گھڑا، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج - clash between two groups in Aligarh

Clash between two groups in Aligarh علیگڑھ میں سول لائنس علاقے کے ہمدرد نگر میں ایک تنگ گلی سے ای رکشہ نکالنے پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔

علیگڑھ میں معمولی بات پر گھڑا، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 6:46 PM IST

علیگڑھ میں معمولی بات پر گھڑا، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

علیگڑھ: ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے ہمدرد نگر کا رہائشی عادل ای رکشہ چلاکر کھر کا خرچہ چلاتا ہے۔ وہ جمعرات کو دیر رات ای رکشہ سے گھر لوٹ رہا تھا۔ محلے میں سمیر کے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی تھی، چونکہ گلی تنگ تھی اس لیے عادل نے بائیک ہٹانے کو کہا۔ اس بات پر سمیر نے گالیاں دینا شروع کر دیں۔ جب عادل نے احتجاج کیا تو اسے مارا پیٹا گیا، اسکے بعد عادل کے رشتہ دار بھی آگئے۔ ملزم فریق کے لوگوں نے اس کی پٹائی بھی کر دی، اس درمیان ایک ملزم نے عادل سمیت دیگر پر چاقو سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں عادل سمیر پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جن کو علاج کے لئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

معمولی بات پر ہوئی جھگڑے میں کچھ افراد نے مارپیٹ کی اور چاقو سے حملہ بھی کیا تھا، زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب تک ایک شخص کی گرفتاری اور پانچ کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ سی او امرت جین نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.