حیدرآباد: ریاست تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سید عظمت اللہ حسینی نے حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ہاوس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے چیمبر میں چیرمین وقف بورڈ کی حیشیت سے جائزہ لیا۔ اس موقعے پر نومنتخب وقف بورڈ کے چئیرمین کے ہمراہ رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ ناینی راجندر ریڈی اور وقف بورڈ چیف ایکزیکٹیو آفیسر خواجہ معین الدین بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر چیرمین ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اوقاف مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ وقف املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ اس کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے موٹر لایحہ عمل طے کرتے ہوئے اقدامات کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں ایک اور کتاب میلہ
انہوں نے کہاکہ تاکہ آنے والی نسلیں بہترین کاموں کی وجہ سے ہمیں یاد کر سکیں۔تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہے۔لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بورڈ کے ساتھ ذمہ داران کے دور میں جہاں ترقیاتی کام رکا تھا ہم وہاں سے دوبارہ شروع کریں گے۔تمام لوگوں کے مشورے پر عمل کیا جائے گا۔مسٹر جی وویک وینکٹ سوامی رکن اسمبلی چنور نے بھی حج ہاوس نامپلی پہنچ کر سید عظمت اللہ حسینی کو مبارکباد پیش کی۔