ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا محمد سراج کو خصوصی تحفہ - Mohammed Siraj Felicitated - MOHAMMED SIRAJ FELICITATED

دنیا بھر میں ہندوستان کی کامیابی کا پرچم لہرانے والی ٹیم انڈیا کے کھلاڑی محمد سراج نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محمد سراج کو خصوصی تحفہ سے نوازا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا محمد سراج کو خصوصی تحفہ
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا محمد سراج کو خصوصی تحفہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 5:19 PM IST

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی رنونت ریڈی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم انڈیا کے فاسٹ بالر محمد سراج کے حیدرآباد پہنچنے پر وزیراعلیٰ رنونت ریڈی نے انہیں خصوصہ اعزاز سے نوازا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا محمد سراج کو خصوصی تحفہ (etv bharat)

وزیراعلیٰ نے فاسٹ بالر محمد سراج کو سرکاری ملازمت اور مکان کے لئے زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو محمد سراج نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے جوبلی ہلز میں واقع ان کی قیام گاہ میں ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے محمد سراج کو ان کی شاندار کارکردگی اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اعلی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔محمد سراج کی شال پوشی کرتی ہوئے سی ایم ریونت ریڈی نے تہنیت بھی پیش کی اور کہا کہ حیدرآباد کرکٹر محمد سراج بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی بے انتہا صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کررہے ہیں۔اس کی وجہ سے آج حیدرآباد کا نام روشن ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد سراج نے وزیراعلیٰ ریونتھ ریڈی سے ملاقات کرکے ٹیم انڈیا کی جرسی پیش کی

وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ محمدسراج کو حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ مکان کی اراضی کا اختصاص کریں۔انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ حیدرآباد یا شہر کے اطراف کوئی اچھے مقام پر مکان کی اراضی کے لئے فوری نشاندہی کریں۔ اسی طرح سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.