ETV Bharat / state

اساتذہ سے پڑھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کروایا جا سکتا، غیر تدریسی کاموں پر الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ - ALLAHABAD HC ON NON ACADEMIC WORK

ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ ایک ٹیچر کی درخواست پر سنایا، نیز تنخواہ روکنے سے متعلق ایس ڈی ایم کا حکم بھی مسترد کر دیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ
الہ آباد ہائی کورٹ (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2024, 2:47 PM IST

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے رامپور کے ایس ڈی ایم/الیکشن رجسٹریشن آفیسر کے ٹیچر سے الیکشن سے متعلق کام لینے کے حکم پر روک لگا دی۔ عدالت نے استاد کی تنخواہ روکنے کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی باقاعدہ تنخواہ ادا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ جسٹس اجے بھنوٹ نے سہارنپور کی ٹیچر سنیمی شرما کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نوین کمار شرما نے کہا کہ ایس ڈی ایم/الیکشن رجسٹریشن آفیسر رام پور منی ہاران نے ان کی موکل کو الیکشن سے متعلق مختلف کاموں میں لگایا تھا۔ اس کی وجہ سے درخواست گزار کی طرف سے کیے جا رہے تعلیمی کام متاثر ہو رہے تھے۔ وہ طالب علموں کو پڑھانے کا کام نہیں کر پا رہی تھیں۔ بعد میں، ایس ڈی ایم نے 29 اکتوبر 2024 کو ایک حکم جاری کر کے درخواست گزار کی تنخواہ روک دی۔

وکیل نے سنیتا شرما ایڈوکیٹ کی پی آئی ایل پر الہ آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کے ذریعے سنائے گئے فیصلے کا حوالہ دیا۔ اس فیصلے میں ڈویژن بنچ نے کہا تھا کہ اساتذہ سے غیر تدریسی کام نہیں لیا جا سکتا۔ ڈویژن بنچ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق حاصل ہے، یہ ان کے بنیادی حق میں شامل ہے اور لازمی تعلیم ایکٹ کے سیکشن 27 میں واضح طور پر درج ہے کہ اساتذہ سے غیر تدریسی کام نہیں لیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے متنازعہ بیان کا نوٹس لیا

اساتذہ کو صرف مردم شماری، ڈیزاسٹر ریلیف اور ہر 10 سال بعد ہونے والے عام انتخابات کے وقت لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سے کوئی اور ڈیوٹی لینا غیر قانونی ہے۔ ڈویژن بنچ نے کہاکہ اساتذہ کا کام صرف طلباء کو پڑھانا ہے۔ ان کا پڑھانے کے بعد کوئی اور کام کرنا بھی غلط ہے۔ تدریسی کام کے بعد، استاد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اگلے دن کی کلاس میں پڑھانے کی تیاری کرے اور اپنے علم میں اضافہ کرے تاکہ وہ بہتر تعلیم دے سکے۔

عدالت نے ایس ڈی ایم کے حکم پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی ایم نے ایسا حکم دیا ہے جس کا طریقہ کار قانون میں نہیں ہے۔ عدالت نے ٹیچر کی تنخواہ بحال کرنے اور باقاعدہ تنخواہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.