ETV Bharat / state

اے ایم یو طلباء کا احتجاج، انتظامیہ پر بدتمیزی کا الزام - AMU STUDENTS PROTEST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء کے امتحان میں کم نمبر آنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طلباء نے یونیورسٹی کا باب سید بند کرکے احتجاج کیا۔ اس احتجاج کے دوران طلباء نے انتظامیہ پر بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کیا۔

اے ایم یو طلباء کا احتجاج
اے ایم یو طلباء کا احتجاج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 11:42 AM IST

Updated : Jul 23, 2024, 12:32 PM IST

اے ایم یو طلباء کا احتجاج (ETV Bharat)

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء نے یونیورسٹی کے باب سید کو بند کرکے احتجاج کیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار اے ایم یو انتظامیہ کو اپنے مطالبات پیش کیے تھے لیکن آج تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسی لیے آج باب سید کو بند کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

طلباء کا الزام ہے کہ موقعے پر موجود یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم طلباء کو دھرنے سے گھسیٹ رہی ہے۔ ان کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کر رہی ہے جو بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔

طلباء نے بتایا کہ گریجویشن کورسیز میں تقریبا 150 طلباء ایسے ہیں جن کو امتحانات میں ایک یا دو نمبروں سے فیل کر دیا گیا ہے۔ جب انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو یونیورسٹی انتظامیہ ان کی بات ہی نہیں سن رہی ہے۔

ان طلباء نے مزید بتایا کہ وائس چانسلر ان سے ملاقات ہی نہیں کرتی ہیں اور انتظامیہ بھی ہماری بات نہیں سنتی ہے۔ اس لئے آج ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ حالانکہ طلباء کو گریڈنگ کے نمبر دے کر اگلی کلاس میں جانے کا موقع مل سکتا ہے، لیکن انتظامیہ کی طرف سے یہ کام نہیں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے 150 سے زائد طلباء کا مستقبل خطرے میں ہے۔

طلباء کا مطالبہ ہے کہ انہیں گریڈنگ سسٹم کے تحت موقع دیا جائے تاکہ 150 سے زائد طلباء اپنا مستقبل محفوظ کر سکیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اے ایم یو انتظامیہ طلبہ کے مطالبات کو پورا کرے گی یا نہیں۔ واضح رہے کہ طلبا کے الزام پر تاحال انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 23, 2024, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.