ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے دہانو علاقے میں زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے اسکولوں کے طلباء کی بڑی تعداد میض بیمار ہونے کی جانکاری ملی ہے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ڈپٹی کلکٹر سبھاش بھاگڈے نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ کھانا کھانے کے بعد بچوں کے بیمار پڑنے کی اطلاع موصل ہوئی ہے۔ ہم اس پورے معاملے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح علاقے میں تقریباً 10 آشرم اسکولوں کے کم از کم 50 طلباء فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بیمار ہو گئے۔ انہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ آشرم اسکول قبائلی طلباء کے لیے بنائے گئے رہائشی اسکول ہیں۔
پالگھر کے رہائشی ڈپٹی کلکٹر سبھاش بھاگڈے نے کہا کہ فوڈ پوائزننگ کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ اسکول ضلع کے دہانو، پالگھر، تلاسری اور وسئی علاقے میں واقع ہیں۔ جانکاری کے مطابق، ڈہانو کے رنکول میں ایک آشرم اسکول کے طلباء نے پیر کی رات کھانا کھانے کے چند گھنٹے بعد ہی الٹی، متلی، پیٹ میں درد اور بخار کی شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:27 برس بعد گمشدہ شخص کو اہل خانہ سے ملانے والے عباس بھائی
آج صبح تقریباً 28 طالبات بیمار پڑ گئیں اور انہیں قریبی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے اور اُنکی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔۔