ETV Bharat / state

طلبا و طالبات نے کسان تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا

Students Protest بنگلورو میں ایس ایف آئی کے حامیوں نے کسان تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔انہوں نے مودی حکومت سے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے مختلفہ تھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے ۔

طلبا و طالبات نے کسان تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا
طلبا و طالبات نے کسان تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 5:39 PM IST

طلبا و طالبات نے کسان تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا

بنگلور:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں طلبا تنظیم ایس آئی ایف نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی جم کر تنقید کی۔ کرناٹک کی متعدد طلبہ تنظیموں کی جانب سے شمالی ہند کی ریاستوں میں جاری کسانوں کی تحریک کے خلاف یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بنگلور میں ایک زبردست احتجاج منعقد کیا گیا۔

احتجاج کرنے والے طلباء نے کہا کہ فارمنگ و فارمرس دیش کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور مودی حکومت اسے توڑنے پر آمادہ ہے۔اس موقع پر طلباء نے کسانوں کے ساتھ مودی سرکار کے رویہ کو انتہائی ظالمانہ قرار دیا کیونکہ اس کی ایجنسیاں احتجاج کرنے والے کسانوں پر آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب کسان 6 مارچ کو دہلی کی طرف کوچ کریں گے اور 10 مارچ کو ٹرین روکیں گے

احتجا کرتے طلباء نے مرکزی حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر فوری توجہ دینے اور سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کرنے پر زور دیا اور خبردار کیا کہ بی جے پی حکومت کی رام مندر کی آڑ میں کسانوں کے مسائل سمیت اصل مسائل سے لوگوں کو ہٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ احتجاج کرتے طلبا نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو عمدہ تعلیم و نوکری چاہیے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موضون کام میں مصرعف ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.