ETV Bharat / state

وشال گڑھ مسلم مخالف تشدد معاملے میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: اسلم شیخ - Kolhapur Vishalgad Violence - KOLHAPUR VISHALGAD VIOLENCE

سینئر مسلم اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور امین پٹیل نے مطالبہ کیا ہے کہ وشال گڑھ مسلم مخالف تشدد معاملے میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Strict action should be taken against the culprits in the Vishalgarh anti-Muslim violence case: Aslam Sheikh
وشال گڑھ مسلم مخالف تشدد معاملے میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 5:04 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں واقع وشال گڑھ میں مسلمانوں کے مکانات اور مسجد پر شر پسندوں کے حملے کو لےکر کانگریس کے سینئر مسلم اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور امین پٹیل نے ریاست کی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رشمی شکلا سمیت اعلیٰ سرکاری افسران سے ملاقات کی اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کولہاپور کے وشال گڑھ میں تشدد معاملہ پر کانگریس وفد کی ڈی جی سے ملاقات - Kolhapur Vishalgad violence

ریاستی پولیس کے صدر دفتر میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رشمی شکلا سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسلم شیخ نے کہا کہ وشال گڑھ میں ہونا والا تشدد ریاستی حکومت کی ناکامی ہے اور اس تشدد کے معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے قواعد و ضوابط ہیں۔ اُنہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ اُدین راجن بھوسلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک الیکشن ہارنے کے بعد اتنی بڑی محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

اسلم شیخ نے مزید کہا کہ پوری دنیا چھترپتی شیواجی مہاراج سے تحریک لیتی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج نے تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر حکومت کی۔ لیکن آج اسی شیورائے کی زمین پر خواتین پر ظلم ہو رہا ہے۔ پولیس کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ اسلم شیخ نے سوال کیا کہ اگر پولیس کے ساتھ ہی مارپیٹ اور بدسلوکی کی جائے گی تو عوام کس کی طرف دیکھیں گے؟ اُنہوں نے آخر میں کہا کہ جس مہاراشٹر نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ آج اسی مہاراشٹر میں پولیس کے سامنے خواتین اور بچوں پر حملہ ہونا ترقی پسند مہاراشٹر کے لیے شرمناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.