ETV Bharat / state

مظفرنگر عمارت کا انہدام: 'چھوٹی سی غلطی جانی و مالی نقصان کا باعث بنی' - Building Collapsed In Muzaffarnagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 11:55 AM IST

Building Collapsed In Muzaffarnagar مظفرنگر ضلع کے انسٹ تھانہ علاقے میں واقع ایک دو منزلہ مارکیٹ کے اچانک منہدم ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ این ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ملبے میں دبے لوگوں کو بچانے کا کام جاری ہے۔

مظفرنگر میں دو منزلہ مارکیٹ منہدم ،متعدد افراد زخمی

مظفر نگر : ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے جب موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ این ڈی ار ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم کا ریسکیو اپریشن کا سلسلہ آج صبح پانچ بجے تک جاری رہا۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے علی افسران موقع پر ہی موجود رہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک دو منزلہ مارکیٹ تھی جس کے لینٹر کو پچھلے آٹھ دس روز سے چیک کے ذریعہ اٹھانے کا کام چل رہا تھا۔ تقریبا 18 سے 20 لوگ اس کام کو انجام دے رہے تھے اچانک کل شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب ایک زوردار آواز سنائی دی جیسے ہی ہم باہر نکل کر آئے تو دو منزلہ عمارت پوری طرح سے زمین دوز ہو چکی تھی،

انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ این ڈی عارف کی ٹیم اور مقامی لوگوں نے آج صبح تک ریسکیو کا کام جاری رکھا۔اس پورے حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ تقریبا 15 سے زائد لوگ اس میں زخمی بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانیپت کھٹیما نیشنل ہائی وے کی تعمیر چل رہی ہے وہیں پر بلڈنگ کو جیک سے اٹھانے کا کام چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں دو منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد کی موت، کئی لوگ زخمی - building collapsed in Muzaffarnagar

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہائی وے کی تعمیر میں وائبریٹ مشینیں لگی تھی۔ وائبریٹ مشینوں کی وجہ سے جیک کا توازن بگڑ گیا اور دو منزلہ عمارت زمین دود ہو گئی۔ فی الحال ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.