ETV Bharat / state

جے پور میں چرند و پرندوں کی حفاظت کے لئے بائیک ریلی - Bike Rally Jaipur To Ajmer Sharif - BIKE RALLY JAIPUR TO AJMER SHARIF

دارالحکومت جے پور سے اجمیر تک 26 معذور افراد پر مشتمل ایک وفد نے جے پور میں چرند پرندوں کی حفاظت کے لئے بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس بائیک ریلی میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔

جے پور میں چرند پرندوں کی حفاظت کے لئے بائیک ریلی
جے پور میں چرند پرندوں کی حفاظت کے لئے بائیک ریلی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 5:45 PM IST

جے پور میں چرند پرندوں کی حفاظت کے لئے بائیک ریلی (etv bharat)

اجمیر: ملک ہندوستان میں چرند پرندوں اور انسانیت کے نام محبت کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے اجمیر تک معذور افراد پر ایک گروپ نے بائیک ریلی نکالی۔اس گروپ میں شامل لوگوں نے عالمی مشہور حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری دی جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر اور پھول پیش کر تے ہوئے مقصد میں کامیابی کی خصوصی دعا مانگی۔

بائیک ریلی کے دوران ان تمام لوگوں نے پرندوں کے لیے سخت گرمی کے موسم میں پانی کے انتظامات کرنے اور عوامی سطح پر پرندوں کی حفاظت کا پیغام بھی دیا۔ ریلی گروپ کے سربرا محمد اسحاق خان نے بتایا کہ یہ بائک ریلی ایک مسکان مظلوموں کے نام تنظیم کے زہر اہتمام نکالی گئی۔اس میں تمام مذاہب کے افراد شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ فلم اداکارہ ہما قریشی نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی - AJMER DARGAH

انہوں نے کہاکہ اس بائیک ریلی کا اصل مقصد ایک مسکان بے زبان پرندوں کے نام تھا اور اسی کے تحت اجمیر شریف درگاہ میں تمام لوگ حاضری دینے پہنچے ہیں جہاں درگاہ کے خادم سید شاکر علی چشتی اور سماجی کارکن ریاض منصوری اور ان کے ساتھیوں نے اس وفد کا استقبال کیا۔ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری کے دوران خادم سید صفحات علی چشتی نے ان لوگوں کی دستار بندی کی اور دربار کا تبرک پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.