ETV Bharat / state

ہماچل: سولن کاسمیٹک فیکٹری میں آتشزدگی، 13 افراد لاپتہ - ہماچل سولن میں آتشزدگی

Solan Cosmetic Factory Fire Case Update: ہماچل پردیش کے سولن ضلع میں کاسمیٹک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی میں 13 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاحال ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 1:25 PM IST

سولن: ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے بادی میں واقع جھڑماجری میں کل ایک کاسمیٹک فیکٹری میں آگ لگنے کا ایک بڑا واقعہ سامنے آیا۔ جھڑماجری میں میں کاسمیٹک پرفیوم بنانے والی این آر اروما فیکٹری میں کل لگنے والی آگ تاحال پوری طرح سے نہیں بجھی۔ دیر رات سے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں لگاتار آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے آج بھی فیکٹری کے اندر آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • 13 افراد لاپتہ

ضلع انتظامیہ کے مطابق تقریباً 13 لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں، جن کو بچانے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے اور 29 زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • وزیر صحت نے صورتحال کا جائزہ لیا

دیر شام ریاستی وزیر صحت دھنی رام شنڈیل اور سی پی ایس رام کمار چودھری بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے جائے وقوع پر صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بارے میں وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کو بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس دوران وزیر صحت دھنی رام شنڈیل بھی اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔

  • تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

فون پر بات چیت کے دوران جانکاری دیتے ہوئے ایس ڈی ایم نالہ گڑھ دیویانشو سنگل نے بتایا کہ دیر رات سے جائے حادثہ پر آگ بجھانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں لیکن کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ابھی تک فیکٹری کے اندر شعلے بھڑکتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دیر رات سے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فی الحال آگ بجھنے تک اندر جانا مشکل ہے تاہم امدادی کام جاری ہے۔ انتظامیہ کے پاس تاحال 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ساتھ ہی 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی پی جی آئی میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔

  • حادثے کی مجسٹریل انکوائری

آپ کو بتاتے چلیں کہ فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے اب تک 60 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقعے پر پہنچ چکی ہیں۔ ساتھ ہی حادثے کے حوالے سے مجسٹریٹ انکوائری بھی بٹھا دی گئی ہے۔ اے ڈی سی سولن اجے یادو اس معاملے کی جانچ کریں گے۔ ساتھ ہی باروٹی والا تھانے میں کمپنی انتظامیہ کے خلاف بھی لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سولن پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی آتشزدگی: ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل گئے، مرنے والوں میں تین بچے شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.