اندور: ریاست مدھیہ پردیش میں بھی محرم کے موقع پر جلوس و جلسہ کے ساتھ ساتھ تعزیہ کو چوکوں پر رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان اندور میں ہولکر راجاوں کے دور سے سرکاری تعزیہ بنانے والے کنبہ کو تنظیم سرو دھرم سنگھ کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔
شہر اندور کی بات کریں تو یہاں حضرت امام حسین کی یاد میں راجاؤں کے دور سے ہی سرکاری تعزیہ تعمیر کیا جاتا ہے جو گنگا جمنی تہذیب کی پہچان ہے۔ اسی دور سے اس تعزیے کو تعمیر کرنے والے کنبے کی نئی نسلوں کو شہر کی سماجک تنظیم سر دھرم سنگھ نے امام باڑے پہنچ کر اعزاز اور نگر انعامات سے نوازا اس موقع شعر قاضی اور سرو دھرم سنگھ کے کارکنان نے سرکاری تعزیے پر صحرا پیش کیا اور ملک میں امن و امان کے لیے دعائیں مانگی۔
یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ: قاسم کے مہدی کا جلوس شاہی انداز میں نکالا گیا
اس موقع پر سرو دھرم سنگ کے صدر منظور بیگ نے بتایا کہ اندور کی رانی دیوی اہلیہ کے دور سے سرکاری تعزیہ بنتا آیا ہے اور اس کی تعمیر کے لیے جس کنبے نے ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔ اس کو آج ہم شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی اور تمام مذہب کے لوگ تعزیہ تعمیر کرنے والے کارکنان کو نقد اور اعجاز سے نوازا۔ یہ شہر گنگا جمنی تہذیب کی پہچان رہا ہے۔