ETV Bharat / state

اورنگ آباد: رمضان کے مہینے میں چھوٹے ٹھیلے والے پولیس محکمے سے خوش - Aurangabad Shopkeeper

ہر طرف عیدالفطر کی تیاری کی جا رہی ہے، تو وہیں کئی سارے لوگ عید کی خریداری کے لیے بازاروں کا بڑے پیمانے پر رخ کر رہے ہیں۔ اورنگ آباد شہر کے سٹی چوک علاقے میں بھی لوگ بڑی تعداد میں خریداری کے لیے پہنچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے سٹی چوک سے لے کر شاہ گنج علاقے تک ٹریفک بند کر دیا جاتا ہے۔

اورنگ آباد: رمضان کے مہینے میں چھوٹے ٹھیلے والے پولیس محکمے سے خوش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 7:54 PM IST

اورنگ آباد: رمضان المبارک کی آج 30 تاریخ ہے اور 11 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ عید کی خریداری کے لیے اورنگ آباد شہر کے سٹی چوک علاقے پر بڑے پیمانے پر شہر کے آس پاس کے علاقوں سے لوگ آتے ہیں۔ موسم گرمی کی وجہ سے دوپہر کے وقت شدید دھوپ ہو رہی ہے، اسی لیے لوگ دوپہر میں خریداری کے لیے بازاروں کا رخ نہیں کر رہے ہیں، لیکن سٹی چوک سے لے کر شاہ گنج علاقے تک افطار کے بعد سے دیر رات تک خریداروں کی سروں کا سمندر دکھائی دیتا ہے۔

سٹی چوک علاقے میں ہاتھگاڑی اور چھوٹی دکانیں لگانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے چار دنوں سے راستے پر اپنی دکانیں لگا رہے ہیں اور رمضان کے مہینے میں روزی روٹی کما رہے ہیں۔ عیدالفطر کی مناسبت اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو پریشان نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے شہر کی سٹی چوک علاقے میں چھوٹے کاروباری راستے پر دکانیں لگا رہے ہیں اور اپنا و اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سٹی چوک علاقے میں ہاتھگاڑی پر کانچ کی اشیاء بیچنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس کے پاس مختلف اقسام کی کانچ کے برتن ہیں اور رمضان کے وقت لوگ بڑے پیمانے پر کانچ کے برتن خریدتے ہیں۔ جس میں پیالیاں، چائے کے گلاس سیٹ وغیرہ شامل ہے۔ ہاتھگاڑی لگانے والے کا کہنا ہے کہ رات کے وقت علاقے میں بہت زیادہ لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں۔

سٹی چوک علاقے میں سیویاں فروخت کرنے والے شخص نے کہا کہ اس کی گاڑی پر رات کے وقت بہت بھیڑ رہتی ہے اور اس کے پاس چار اقسام کی سیویاں دستیاب ہیں۔ جو مناسب داموں میں فروخت کی جا رہی ہے۔ سٹی چوک علاقے میں پولیس محکمہ کی جانب سے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت عرب ممالک میں آج عید الفطر

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپیکٹر نرملا پردیسی نے بتایا ہے کہ سٹی چوک علاقے میں سبھی مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور پولیس کا مقصد ہے کہ سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کے تہوار میں بھی شامل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.