ETV Bharat / state

سندیش کھالی میں خواتین کے خلاف تشدد سازش کا نتیجہ: سابق بی جے پی رہنما - SANDESHKHALI INCIDENT - SANDESHKHALI INCIDENT

Siya Parveen on Sandeshkhali: بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس کا دامن تھامنے والی خاتون سیاسی رہنما سیا پروین نے کہا کہ سندیش کھالی میں خواتین کے خلاف تشدد سازش کا نتیجہ ہے۔ اگرپورے معاملے کی منصفانہ تفتش کی گئی تو کئی رہنماؤں کے لیے مشکل کھڑی ہو سکتی ہے۔

سندیش کھالی میں خواتین کے خلاف تشدد سازش کا نتیجہ:سابق بی جے پی کی رہنما
سندیش کھالی میں خواتین کے خلاف تشدد سازش کا نتیجہ:سابق بی جے پی کی رہنما (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 3:13 PM IST

کولکاتا: بی جے پی کی بشیرہاٹ تنظیمی ضلع جنرل سکریٹری سیا پروین نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ وزیر ششی پنجا اور ترنمول راجیہ سبھا رکن پارلیمان اور متوا مہاسنگھ لیڈر ممتابالا ٹھاکر کی موجودگی میں انہوں نے کو ترنمول بھون میں ٹی ایم سی کا جھنڈا لہرایا۔

بی جے پی چھوڑنے کے بعد انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا سندیش کھالی واقعہ من گھڑت ہے۔ سندیش کھالی کا واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ وہاں احتجاج کرنے کے لیے خواتین کو رقم کی ادائیگی کی گئی تھی۔سندیش کھالی میں خواتین کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری لڑائی خواتین کی عزت و احترام کے لیے ہے، سندیش کھالی میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی خبر سننے کے بعد میں خواتین کی حمایت میں لڑنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن گزشتہ کئی دنوں سے اس بارے میں کئی سوالات اٹھ رہے تھے۔ان تمام سوالوں کے جواب سندیش کھالی جانے اور پھر بی جے پی چھوڑنے کے بعد ملے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سی اے اے کو منسوخ کردیا جائے گا: ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی پروین نے کہاکہ وہ امیدوار کے نام کا اعلان ہونے کے بعد سندیش کھالی کا دورہ کیا۔متعدد خواتین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ تمام لوگوں کی باتیں سننے کے بعد مجھے لگا ہے کہ یہ بالکل من گھڑت کہانی تھی۔ یہ سب دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ مجھے بڑی تکلیف ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.