ETV Bharat / state

بیدر میں ایس ائی او کی احتجاجی ریلی - Protest Against NEET Scandal - PROTEST AGAINST NEET SCANDAL

بیدر ضلع میں ایس آئی او کی جانب سے نیٹ یوجی پیپر لیک معاملے کو لے کر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ مظاہرین نے نیٹ پیپر لیک معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بیدر میں ایس ائی او کی احتجاجی ریلی
بیدر میں ایس ائی او کی احتجاجی ریلی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 12:42 PM IST

بیدر میں ایس ائی او کی احتجاجی ریلی (etv bharat)

بیدر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں نیٹ پیپر لیک معاملے کے خلاف جلسہ و جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔طلباو طالبات سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی نیٹ بدعنوانی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بیدر ضلع میں ایس آئی او کی جانب سے نیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے کو لے کر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔مظاہرین نے نیٹ پیپر لیک معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔طلبا و طالبات کی جانب سے نیٹ امتحانات میں ہو رہی دھاندلیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بیدر کے ذریعہ صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم پیش پیش کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ نیٹ میں ہونے والے پیپر لیگ معاملے سے طلبا و طالبات کا اعتماد کمزور ہو چکا ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ منعقد ہونے والے ان مرکزی امتحانات کی خامیوں نےحکومت اور کو چنگ سینٹر کے درمیان بد عنوانی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ امتحان میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے لئے لازمی ہے۔ اس کے لئے طلباء کو کو چنگ لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ امتحان میں بدعنوانی کے خلاف بیدر میں طلبا و طالبات کا احتجاج

انہوں نے مزید کہاکہ یہ نظام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ صرف سرمایہ دار افراد ہی میڈیکل سیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری ریاست میں بڑی تعداد میں میڈیکل سیٹیں ہونے کے باوجود طلباء طالبات کو داخلہ سے محروم رکھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.