ETV Bharat / state

سکھ پولس آفیسر کو خالصتانی کہے جانے کے بعد بی جے پی کے دفتر کے باہر احتجاج جاری

protests against BJP سندیش کھالی میں بی جے پی وفد کے دورے کے دوران ایک پولس آفیسر کو وفد میں شامل کسی ایک لیڈر کے ذریعہ مبینہ طور پر ’خالصتانی ‘ کہے جانے کے بعد سکھ برداری کے ممبران کل سے ہی بی جے پی کے ریاستی دفتر کے باہر احتجاج کررہے ہیں ۔آج بدھ کی صبح سے ہی شمالی کولکاتا کے نمبر 6 مرلی دھر سین لین میں احتجاج ہورہا ہے۔

سکھ پولس آفیسر کو خالصتانی کہے جانے کے بعد بی جے پی کے دفتر کے باہر احتجاج جاری
سکھ پولس آفیسر کو خالصتانی کہے جانے کے بعد بی جے پی کے دفتر کے باہر احتجاج جاری
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 21, 2024, 6:09 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں بی جے پی کی رہنما اگنی مترا پال کے ایک پولیس آفیسر کو خالصرانی کہنے کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔کولکاتا سمیت دیگر اضلاع میں سکھ براداری کے لوگوں نے بی جے پی کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔اس صورتحال میںبی جے پی سندیش کھالی کے معاملے میں ترنمول کانگریس پر حملہ کرنے والی بی جے پی بیک فورڈ پر پہنچ گئی ہے۔

بی جے پی لیڈر شیامک بھٹاچاریہ نے راجیہ سبھا ممبر کی حیثیت سے اسمبلی سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ ریاستی دفتر میں ان کا استقبال کیاجارہا تھا ۔مگربی جے پی دفتر کے باہر نعروں کی گونج تھی ۔شیامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ اس پورے واقعے کے پیچھے ترنمول کانگریس کی سازش ہے۔

بی جے پی کے آل انڈیا لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے منگل کی رات شوبھندو ادھیکاری سے بات کی ۔اپوزیشن لیڈر سے واقعے کی مکمل تفصیلات سنیں۔ بی جے پی کے آل انڈیا کمیٹی میں دو سکھ سیکرٹری ہیں۔ منجندر کے علاوہ نریندر سنگھ بھی ہیں۔ منجندر کے شوبھندو ادھیکاری کو فون کرنے سے نہ صرف ریاستی بی جے پی بلکہ قومی سطح پر بی جے پی میںبے چینی ہے۔ کلکتہ ہی نہیں ریاست کے مختلف حصوں میں سکھوں کا احتجاج جاری ہے۔

بردوان-درگاپور کے ایم پی اور سکھ بی جے پی لیڈر سریندر سنگھ اہلوالیہ نے بھی کہا کہ انہیں ملک اور بیرون ملک سے بہت سی کالیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ اس صورتحال میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بدھ کی دوپہر دہلی ہیڈکوارٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کسانوں کے احتجاج کے بارے میں بات کرنا شروع کی لیکن چند ہی منٹوں میں وہ سندیش کھالی کے موضوع میں آگئے۔خالصتان کے تبصرے کے بارے میں، انہوں نے کہاکہ جس کسی نے بھی یہ کہا ہے وہ غلط ہے ۔تاہم ریاستی یونٹ نے کہا کہ پارٹی کے کسی بھی لیڈر نے اس طرح کا تبصرہ نہیں کیا۔

روی شنکر نے اس تناظر میں ترنمول اور ریاستی حکومت پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہجہان شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ کلکتہ ہائی کورٹ نے سوال اٹھایا۔ جو کچھ منظر عام پر آ رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ جو کچھ سندیش کھالی میں آئے دن ہوتا رہا ہے، وہ کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہو سکتا۔ ممتا بنرجی کیا چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی لیڈر کی جانب سے سکھ پولیس افسر کو خالصتانی کہنے پر ممتا بنرجی نے تنقید کی

بنگال اور دہلی کے رہنما خالصتان تنازعہ سے نمٹنے کے لیے متحرکہیں ۔ پارٹی میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ نئی بحث سندیش کھالی کے ذریعہ بنائے گئے سیاسی ماحول کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ بی جے پی جلد سے جلد اس بحث کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔تاکہ سندیش کھالی کو لے کر بڑی تحریک شروع کی جاسکے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.