ETV Bharat / state

حیدرآباد: بیٹے کے ہاتھوں باپ اور ایک رشتہ دار کا قتل - بیٹے نے باپ کا کیا قتل

Son killed father and uncle in Hyderabad ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے ایک علاقے میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں بیٹے نے اپنے شرابی باپ اور پھوپھا کا قتل کردیا۔

Murder case in Hyderabad
Murder case in Hyderabad
author img

By IANS

Published : Jan 28, 2024, 8:58 AM IST

حیدرآباد: یہاں ایک نوجوان نے ہفتہ کے روز اپنے عادی شرابی والد، اور اسے بچانے کے لیے آنے والے ایک اور رشتہ دار کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ بابل ریڈی نگر علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنے والد کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ خاندانی مکان کی فروخت پر جھگڑے کے دوران بیوی کو مار رہا تھا۔ لکشمی نارائنا (55) جو شراب کا عادی تھا، اپنی بیوی اور بچوں کو ہراساں کرتا تھا۔ گھر والوں نے اپنا مکان فروخت کر دیا تھا۔

ہفتہ کی شام اس نے اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے فروخت کی رقم سے 20 لاکھ روپے ادا کیے جائیں۔ جب وہ نہ مانی تو اس نے اسے مارنا شروع کردیا۔ جب ان کے بیٹے راکیش نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو لکشمی نارائن نے بیٹے پر بھی حملہ کر دیا۔ اس کے بعد راکیش اسے گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گیا اور اس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا۔ راہگیر اس واقعے کو خوفزدہ ہو کر دیکھ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: دہلی میں معمولی رقم کے لئے بے دردی سے قتل

لکشمی نارائنا شدید زخمی ہونے کے بعد اس کے بہنوئی نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم نوجوان نے اس پر بھی حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ لکشمی نارائنا کی موقع پر ہی موت ہوگئی، راکیش کے 60 سالہ پھوپھا سری نواس نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے راکیش کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.