ETV Bharat / state

امت شاہ کو سپریم کورٹ نے تڑی پار کر دیا تھا اور آج وہ مُلک کے وزیر داخلہ ہیں: شرد پوار - SHARAD PAWAR ON AMIT SHAH

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 11:54 AM IST

Updated : Jul 27, 2024, 2:27 PM IST

این سی پی سپریمو شرد پوار نے اپنی تقریر کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے امت شاہ کو گجرات سے ''تڑی پار'' کر دیا تھا اور اج وہ ملک کے وزیر داخلہ بنے ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ شرد پاور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مُلک کے عوام نے ان لوگوں کو سبق سکھایا ہے، جو 400 سے زیادہ سیٹ لا کر ملک کا آئین بدلنا چاہتے تھے۔

امت شاہ کو سپریم کورٹ نے تڑی پار کر دیا تھا اور آج وہ مُلک کے وزیر داخلہ ہیں: شرد پوار
امت شاہ کو سپریم کورٹ نے تڑی پار کر دیا تھا اور آج وہ مُلک کے وزیر داخلہ ہیں: شرد پوار (ETV BHARAT)

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر میں این سی پی سپریمو شرد پوار ایک کتاب کے اجرا کے لیے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی تقریر میں مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے حالات بدل چکے ہیں۔ تین چار مہینے پہلے ملک کے وزیر اعظم اور ان کے ساتھی نے بنگلور میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 400 سے زیادہ سیٹیں چاہتے ہیں، کیونکہ انہیں ملک کا آئین بدلنا ہے۔

شرد پوار نے کہا کہ وہ خوش ہیں، کیونکہ مُلک کے عوام نے ان لوگوں کو سبق سکھایا، جو 400 سے زیادہ سیٹ لا کر ملک کا آئین بدلنا چاہتے تھے۔ شرد پوار نے اپنی تقریر کے دوران کہا جو لوگوں اقتدار میں ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کچھ دن پہلے ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے شرد پوار پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرد پوار ملک کے تمام کرپٹ لوگوں کے لیڈر ہیں۔

ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ جب وہ گجرات میں تھے، تو انہوں نے قانون کا غلط استعمال کیا تھا، اسی لیے سپریم کورٹ نے انہیں گجرات سے ’’تڑی پار‘‘ کر دیا تھا۔ شرد پاور نے یہ بھی کہا کہ گجرات سے تڑی پار کیے جانے والا اب ملک کے وزیر داخلہ کی ذمہ داری لے کر بیٹھا ہے۔ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔ شرد پاور نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ملک کو غلط راستے پر لے جانا چاہتی ہے، اس لیے ہم سب کو توجہ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بلقیس بانو معاملہ میں مہاراشٹرا حکومت کو شردپوار کی نصیحت

مہاراشٹر: چھگن بھجبل کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد پالا بدلنے کی قیاس آرائیاں تیز شرد پوار نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ شرد پوار کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ آج ملک میں جو حالات ہو رہے ہیں، اس پر ایک کتاب لکھنی چاہیے۔

Last Updated : Jul 27, 2024, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.