ETV Bharat / state

ملک میں جلد ہی شہریت تریمی قانون نافذ ہوگا: شانتن ٹھاکر - بنگال سمیت ملک کی تمام ریاستوں

Shantanu Thakur on CAA جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شانتن ٹھاکر نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر مغربی بنگال سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں شہریت تریمی قانون نافذ ہوجائے گا۔تمام ریاستوں میں سی اے اے پر سختی عمل درآمد کیا جائے گا۔

ملک میں جلد ہی شہریت تریمی قانون نافذ ہوگا:شانتن ٹھاکر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 7:40 PM IST

جنوبی24 پرگنہ:لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک بار پھر شہریت تریمی قانون کو لے کر بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔بی جے پی کی جانب سے مغربی بنگال میں ایک بار پھر شہریت تریمی قانون کے نافذ کرنے کا مطالبہ طول پکڑنے لگا ہے۔بی جے پی کے بیشتر رہنما سی اے اے کو جلد سے جلد نافذ کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شانتن ٹھاکر نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر مغربی بنگال سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں شہریت تریمی قانون نافذ ہوجائے گا۔تمام ریاستوں میں سی اے اے پر سختی عمل درآمد کیا جائے گا۔اس کے لئے چند دنوں کا انتظار ہے۔

وزیر برائے مملکت شانتن ٹھاکر جے کہاکہ مغربی بنگال کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے متوا سماج کے لوگوں کو شہریت تریمی قانون کے تحت شہریت دی جائے گی۔اس کے لئے انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔متوا سماج کے لوگوں کو ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی گمراہ کن باتوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ 1971 میں بنگلہ دیش سے مغربی بنگال میں آنے والے متوا سماج کے لوگوں کو شہریت دی جائے گی۔اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مماتابنرجی نے وزیر برائے مملکت شانتن ٹھاکر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی سی اے اے کے نام پر سیاست کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جوڑو نیائے یاترا بہار میں داخل، کشن گنج میں راہل کا پرتپاک استقبال

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ سے ہی سی اے اے کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا ہے۔لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔کسی کے بہکاوے میں آنے کی بھی ضرورت نہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.