ETV Bharat / state

احمد آباد کی سڑکوں کی حالت پر شہزاد خان نے ویجیلنس تحقیقات کا مطالبہ کیا - Bad Roads in Ahmedabad - BAD ROADS IN AHMEDABAD

احمد آباد شہر میں بارش کی وجہ سے سڑکوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور کئی مقامات پر گڑھے پڑتے جا رہے ہیں۔

Shahzad Khan demanded a vigilance investigation on the condition of Ahmedabad roads
احمد آباد کی سڑکوں کی حالت پر شہزاد خان نے ویجیلنس تحقیقات کا مطالبہ کیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 5:09 PM IST

Updated : Aug 20, 2024, 10:41 PM IST

احمد آباد: احمد آباد کی سڑکوں کی خراب حالت پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ احمدآباد میں گزشتہ چار سالوں سے کل 319 لینڈ سلائیڈنگ گڑھوں کے واقعات پیش آئے ہیں اور چار سالوں میں ان گڑھوں کی مرمت پر 48 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور اے ایم سی برسوں سے صرف ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے رہی ہے۔ کارپوریشن نے آر کے سی نامی کمپنی کو 600 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے۔

احمد آباد کی سڑکوں کی حالت پر شہزاد خان نے ویجیلنس تحقیقات کا مطالبہ کیا (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے مزید کہا کہ احمد آباد شہر کی سڑکوں کو وائٹ ٹوپنگ روڈ پلاسٹک روڈ آئیکونک روڈ جیسے کئی مختلف نام دیے گئے ہیں لیکن سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔ شہر میں سڑکوں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے لیکن ہر طرف یہی صورتحال نظر آرہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ اب ہم سڑک کے حوالے سے ویجیلنس تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔ واضح رہے کہ احمد آباد شہر کی سڑکوں زبردست خستہ حالت ہے اس کے باوجود ایک ہی کمپنی کو بار بار ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔ اس پر شہزاد خان نے کہا کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت روڈ کے ٹھیکوں میں بہت زیادہ بدعنوانی ہو رہی ہے۔ ایک زمین کی مرمت پر تقریباً 15 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں اور 319 گڑھوں کی مرمت پر 48 کروڑ روپے پبلک ٹیکس کے خرچ ہوئے ہیں۔ پھر بھی گڑھے بڑھتے جا رہے ہیں اور سڑکیں خراب ہوتی جا رہی ہیں۔ شہزاد خان نے مطالبہ کیا کہ اب ہم اس پورے معاملے پر احمد آباد میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیں گے اور ویجلنس تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکتہ ڈاکٹر ریپ، قتل معاملہ: احمدآباد کی مسلم خواتین کا احتجاجی مظاہرہ - Kolkata Rape and Murder Case

Last Updated : Aug 20, 2024, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.