ETV Bharat / state

شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کر کے صدر جمہوریہ کے نام میمورینڈم پیش کیا - delegation of Shah Islamic Library - DELEGATION OF SHAH ISLAMIC LIBRARY

ملک میں بڑھتے ہوئے وقف ترمیمی بل اور اہانت رسولﷺ کے خلاف شاہ اسلامک لائبریری کے وفد (مظفرنگر) نے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کرکے ملک کے صدر کے نام میمورینڈم پیش کیا۔ محمد خالد بشیر قاسمی نے صوبہ مہاراسٹر میں اہانت رسولﷺ کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اس پر بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور توہین کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کی
شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 2:02 PM IST

شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کی (Etv Bharat)

مظفرنگر (اترپردیش): صوبہ اترپردیش کے شہر مظفرنگر کے معروف علمی ادارہ شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے منتظمین کا وفد ضلع مجسٹریٹ دفتر، واقع احاطہ کچہری پہنچا اور ضلع کے اعلی افسران سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت مذہبی شخصیت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کرتے ہوئے ایک تحریر عرضداشت ضلع افسران کو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کے مختلف علاقوں سے عصمت دری کے واقعات کی خبریں سامنے آرہی ہیں وہ نہایت ہی افسوس و شرم اور اضطراب کا باعث ہے۔

محمد خالد بشیر قاسمی نے کہا کہ یہ واقعات مہذب معاشرے کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔ ملک میں خواتین کی حفاظت کی صورتحال پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ ایسے شرمناک واقعات اور انکو انجام دینے والے درندہ صفت انسانوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی لیے دستور ہند میں قوانین موجود ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پر سختی سے عمل پیراں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملزمان پر فاسٹ ٹریک عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کراکر سخت سزائیں سنائی جائیں اسی کے ساتھ ساتھ خواتین کی حفاظتی فورس تشکیل دے کر بہتر سے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

اس موقعے پر محمد خالد بشیر قاسمی نے صوبہ مہاراسٹر میں اہانت رسول صلى الله عليه واله وسلم کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اس پر بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور توہین کرنے والے شخص کی گرفتاری کا پور زور مطالبہ کیا۔ وفد نے وقف ترمیمی بل 2024 کو بھی غلط اور غیردستوری قرار دیتے ہوئے حکومت ہند سے بل کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

وفد میں قاری محمد خالد بشیر قاسمی کے ساتھ سینئر قانون داں محبوب عالم انصاری، ایڈوکیٹ محمدشمشاد قریشی، پرویز رسول، سید ذوالفقار احمد، ضمیر احمد انصاری، حاجی عمردراز، سبھاسد عبد اللہ قریشی وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.