مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں جمعرات کو عالمی یوم آبادی کے مناسبت سے جنسنکھیا سمادھان فاؤنڈیشن کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف مذہبی تنظیم کے رہنماؤں اور سابق فوجیوں نے آبادی کنٹرول قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
چنسنکھیا سمادھان فاؤنڈیشن کے ضلع صدر نے کہا کہ ریاست کے سبھی ضلع کلیکٹریٹ پر آبادی کنٹرول قانون کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آبادی پر بریک لگانے کی ضرورت ہے اور کہا کہ فاؤنڈیشن مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ہند فوری طور پر بڑھتی ہوئی پاپولیشن پر قانون نافذ کرے تاکہ بڑھتی ہوئی پاپولیشن سے ملک کی ترقی اور معیشت کو ہو رہے نقصان پر بریک لگ سکے۔
اس مظاہرے میں ہندو مذہبی تنظیموں کے درجنوں سے زائد رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سابق فوجیوں نے بھی حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قانون نافذ نہیں ہو جاتا تب تک ہم اسی طرح سے ہی احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیچر سیلف کیئر ٹیم نے مظفر نگر کے دو اساتذہ خاندانوں کی ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی مدد
غور طلب ہے کہ عالمی یوم آبادی ایک سالانہ تقریب ہے جو ہر سال 11 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا قیام عالمی آبادی میں اضافہ، ترقی اور استحکام پر اس کے اثرات سے متعلق اہم مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔