نوئیڈا :ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 93 کے گیجھا گاؤں میں مندر کے پاس سیور لائن بچھانے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔تصادم کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔
معاملہ کچھ اس طرح تھا:۔
گیجھا گاؤں میں نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے کچھ گھروں کے لیے سیوریج لائن کے لیے کھدائی کی جا رہی تھی۔ گاؤں کے پرمود تیاگی، نیرج تیاگی وغیرہ کھدائی کے حق میں تھے۔ وہیں راکیش تیاگی، سبودھ تیاگی وغیرہ نے بتایا کہ سیوریج لائن کے لیے جو کھدائی کی جارہی ہے۔ یہی مندر کا راستہ ہے۔ اس معاملے کو لے کر شروع میں دونوں فریقوں میں جھگڑا ہوا اور بعد میں زبردست لاٹھی چارج ہوا۔ دونوں فریقین کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک جھگڑا جاری رہا۔
چار لوگوں کے سر پھٹ گئے:
لڑائی میں چار افراد کے سر پر چوٹیں آئیں اور ان کے ہاتھوں اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔ جنہیں ابتدائی علاج کے لیے سیکٹر 110 میں واقع مقامی سی ایچ سی میں داخل کرنا پڑا۔ جھگڑے کے بعد قریبی تھانوں کی فورسز بھی پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو کے کیفے میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی
پولیس کے مطابق کوتوالی فیز II علاقہ کے گائوں گیجھا میں سیوریج لائن بچھانے کو لے کر دو فریقین کے درمیان لڑائی اور پتھراؤ کے معاملے میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایک فریق نے 9 اور دوسرے نے 11 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔