ETV Bharat / state

مغربی بنگال: مالدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک - lightning strikes - LIGHTNING STRIKES

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں جمعرات کے روز الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کے لیے بلاک کی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

Representational Photo
Representational Photo (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 9:28 PM IST

مالدہ: مانسون کے آغاز سے قبل مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے لاشوں کو مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مالدہ میں جمعرات کی دوپہر سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ پرانے مالدہ علاقہ میں تین افراد جن کی شناخت چندن سہانی (40)، راج مردھا (16) اور منوجیت منڈل (21) کے طور پر ہوئی ہے، وہیں گجول کے اڈینا میں آسمانی بجلی گرنے سے گیارہویں جماعت کے طالب علم اسیت ساہا (19) کی موت ہوگئی۔

انگلش بازار کے سوبھا نگر گاؤں کے پنکج منڈل (28) اور ستارہ بی بی (39) کی بھی آسمانی بجلی گرنے سے موت کی اطلاع ہے۔ بعد میں ضلع کے دیگر علاقوں میں اسی طرح کے واقعات میں اتول مونڈل، نین منڈل، شیخ سبرول، سمترا مونڈل، نین رائے، پرینکا سنہا رائے کے طور پر شناخت کیے گئے مزید چھ افراد کی موت کی اطلاع ملی۔

ایک مقامی رہائشی منجیت مونڈل نے کہا، "اس وقت دھان کی کٹائی ہو رہی ہے۔ کٹائی کا کام ختم کرنے کے بعد کچھ لوگ آرام کرنے کے لیے درختوں کے نیچے بیٹھ گئے لیکن آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔"

ضلع مجسٹریٹ نتن سنگھانیہ نے کہا کہ اس معاملے میں اموات کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کے لیے بلاک سطح پر جانچ شروع کی جائے گی۔اجازت کے بعد رات کو لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ہر بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور 2 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.