بیدر: عزیز اللہ سرمست نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل دور میں پرنٹ اخبارات بقا کی جنگ میں لڑ رہے ہیں۔ اخبارات کو بچانا بہت مشکل کام ہوگیا ہے۔ پرنٹ اخبارات کو ڈیجیٹل دور کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ورنہ ان کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ای پیپر کا دور ہوگا۔ موجودہ دور میں مختلف اخبارات اور مضامین ای پیپر کے طور پر شائع ہو رہے ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہے کہ قاری کو ہر جگہ ہر وقت باسانی دستیاب ہو سکتا ہے۔ کمپیوٹر اور موبائل میں بااسانی اخبار و رسائل کا مطالعہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں بھی یکساں سول کوڈ کا منصوبہ
انہوں نے اردو اخبارات کے مدیران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی اپنی نمایاں خصوصیت ہے۔ اس کی اپنی ایک الگ اہمیت ہے۔ اس لیے ایسے احباب جو اردو اخبار نکالتے ہیں، انہیں چاہیے کہ ای پیپر کی جانب بھی توجہ دیں۔ اگر ہم اپنے اخبار کا ای پیپر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گے تو لاکھوں لوگ اس کو پڑھیں گے۔ اس سے بالخصوص اردو اخبارات کے قارئین کو باسانی اخبار دستیاب ہوگا۔ اس طرح ہم پرنٹ میڈیا کی اہمیت اور افادیت کو بھی قائم رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔