ETV Bharat / state

گیا: خانقاہ کریمیہ میں عرس کے موقع پر یکم اپریل کو سمینار - Khanqah Karimiya in Gaya - KHANQAH KARIMIYA IN GAYA

Seminar held on April 1 on occasion of Urs at Khanqah Karimiya in Gaya خانقاہ کریمیہ گیا میں دوروزہ عرس و مشاعرہ یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ اسکی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ آج خانقاہ کی جانب سے بتایا گیاکہ عرس کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ پر سیمینار کا انعقاد ہوگا جبکہ اس موقع پر طرحی مشاعرے کی محفل بھی منعقد ہوگی۔

گیا: خانقاہ کریمیہ میں عرس کے موقع پر یکم اپریل کو سمینار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 5:03 PM IST

Updated : Mar 30, 2024, 5:33 PM IST

گیا: خانقاہ کریمیہ میں عرس کے موقع پر یکم اپریل کو سمینار

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بیتھو شریف کی خانقاہ کریمیہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ درویشیہ میں صوفی وقت عاشق خدا تارک الدنیا حضرت مولانا سید شاہ کریم رضا قدسرہ کاعرس مبارک اور مولائے کائنات شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم پر سیمینار بعنوان حضرت کی دین پر جاں نثاری پروگرام کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اس موقع پر عربی تاریخ کے مطابق 21 رمضان المبارک 1445ہجری بمطابق یکم اپریل بعد نماز فجر سے قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوگا جوظہر کی نماز سے قبل تک چلے گا ۔ بعد نماز ظہر سیرت النبی صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر تقریر کی جاے گی۔ بعد نماز عصر قل شریف ہوگا۔ بعد نماز عشاء و تراویح مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہ پر سیمینار ہوگا۔

دوسرے دن بتاریخ 2 اپریل 2024 بروز منگل مطابق 22 رمضان المبارک 1445ہجری بعد نماز فجر سے قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوگا جو دس بجے دن میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس کے بعد منقبتی طرحی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائےگا۔ بعد نماز عصر قل شریف کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعدہ افطار خرقہ پوشی و محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بعد نماز عشاء وتراویح عام لنگر خوانی اس کے بعد پھر محفل سماع کا اہتمام کیاگیا ہے۔ عقیدتمندوں نیز شعراٸے کرام سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہے-

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 65 برسوں سے خانقاہ میں عرس منایا جارہاہے۔ حضرت کریم رضا کی مزار دلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیاء کے آستانے سے قریب کے علاقے میں واقع ہے۔ تاہم حیات میں انکا زیادہ وقت بیتھو شریف میں گزرا اور یہاں انہوں نے اپنی خانقاہ بھی قائم کی تھی۔ حضرت مخدوم درویش اشرف رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے حضرت سید شاہ کریم رضا کا تعلق ہے اور موجودہ سجادہ نشیں حضرت سید شاہ غفران اشرفی کے دادا ہیں۔ اس خانقاہ کی قدامت یوں تو 6 سو برس قدیم ہے تاہم کریمیہ کو آباد ہوئے سو برس ہورہا ہوگا۔ عرس میں دور دراز سے عقیدت مند مرین متوسلین کی آمد ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2024, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.