ETV Bharat / state

حج 2024 کے لیے دہلی سے 3022 عازمین کا انتخاب - holy journey of Haj 2024

Delhi Haj Committee۔ Haj 2024۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے تقریباً 22000 عازمین حج بیت اللہ 2024 کے لیے روانہ ہوں گے جن کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی خدمات فراہم کرے گی۔

Selection of 3022 pilgrims from Delhi for Haj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 5:01 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق حج 2024 کے عازمین کا انتخاب ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن پروسس کے ذریعہ کیا گیا جس میں ریاست دہلی سے 3022 عازمین حج منتخب کیے گئے۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے منتخب ہونے والے تمام خوش نصیب عازمین حج کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ دہلی حج کمیٹی 2024 کے حج کے لیے دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے تقریبا 22000 عازمین حج کو گذشتہ سالوں کی طرح تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے انھوں نے دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے مختلف متعلقہ محکموں سے رابطہ قائم کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے 4046 درخواستیں موصول

Hajj 2023 حج 2023 کے لیے درخواست جمع کرنے کی تاریخ کا اختتام

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس سال دہلی ریاست سے حج کے لیے درخواست گزاروں کی کل تعداد 4084 تھی جن میں سے2011 کی مردم شماری کے مطابق، دہلی کی کل مسلم آبادی 2158684 کے تناسب میں کل 3022 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں 2892 عام زمرہ کے، 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 80 عازمین اور محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کی تعداد 50 ہے۔ جب کہ 1062 درخواست دہندگان کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کل 20 حج ایمبارکیشن پوائنٹ ہیں جہاں سے عازمین حج کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ جس میں دہلی سب سے بڑا ایمبارکیشن پوائنٹ ہے جہاں سے اس بارسب سے زیادہ تقریبا 22000 عازمین حج مقدس حج بیت اللہ کے لیے پرواز کریں گے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان تمام عازمین حج کے لیے تمام قسم کی مقامی سہولیات فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.