ETV Bharat / state

گجرات: ایس ڈی پی آئی نے پاٹن اور نوساری سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - SDPI Announces Candidates - SDPI ANNOUNCES CANDIDATES

LOK SABHA ELECTION 2024: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پاٹں اور نوساری سے دو امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ لوک سبھا انتخابات میں اترے گی اور ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

لوک سبھا انتخابات :ایس ڈی پی آئی نے  پاٹن اور نوساری سے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 1:49 PM IST

گجرات: ایس ڈی پی آئی نے پاٹن اور نوساری سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریس کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی گجرات کے صدر مولانا اویس نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔وہ لوک سبھا انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پریس کا نفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا اویس نے کہاکہ ہندوستان کی سیاست میں ہماری پارٹی نئی نہیں ہے۔ ہماری سیاسی جماعت گزشتہ 14 برسوں سے ہندوستان میں کام کر رہی ہے۔ ہماری پارٹی عام لوگوں کے مسائل پر آواز بلند کرتی ہے۔ ناانصافی کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پاٹن سے حافظ مسیح اللہ اور نوساری سے حافظ عبدالقاد کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں عوامی رہنما ہیں۔دونوں امیدوار عام کے مسائل کو لے کر سڑکوں پر آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 کا نوٹیفکیشن آج سے جاری کیا جائے گا

نوساری سیٹ سے لوک سبھا امیدوار حافظ عبدالقادر نے کہا کہ ہم سب سے پہلے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ہندوستان کے عام لوگوں کو خوف سے آزادی دلائیں گے۔ 2014 سے ابھی تک جو ماحول بنا ہوا ہے، اس کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ عام لوگوں نے بی جے پی کو جتایا لیکن انہیں اس کے بدلے کیا ملا۔ملک میں بے روزگاری، نفرت کی سیاست اور غریب لوگوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے خلاف ہم انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.