ETV Bharat / state

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مہاراشٹر میں تین پارلیمانی امیدوار اتارے گی - Lok Sabha elections - LOK SABHA ELECTIONS

SDPI React سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدرسید کلیم نے کہاکہ ان کی پارٹی مہاراشٹر کے تین اہم پارلیمانی حلقوں شمالی ممبئی، اورنگ آباد، پربھنی سے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ایم اپنی قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مہاراشٹر میں تین پارلیمانی امیدوار اتاریں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 5:43 PM IST

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مہاراشٹر میں تین پارلیمانی امیدوار اتاریں گی

اورنگ آباد:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی ائی) مہاراشٹر میں آپنے تین امیدوار پارلمانی انتخابات کے لیے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ڈی پی ائی ریاست کے شمالی ممبئی، اورنگ آباد اور پربھنی میں اپنے اُمیدوار کھڑے کریں گی۔ایس ڈی پی ائی کے ریاستی صدر سید کلیم نے اس کی جانکاری دی ہے۔

سید کلیم نےمزید کہا کہ ان چار پانچ دنوں میں ایس ڈی پی آئی کی نیشنل ٹیم اورنگ آباد آئے گی، یہاں پر وہ لوگ سروے کریں گے۔ سروے کے بعد اورنگ آباد پارلمانی سیٹ کے امیدوار کا نام اعلان کیا جائے گا۔اورنگ اباد کے موجودہ حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔یہاں لوگوں میں ایک دوسرے کے مذہب کو لے کر نفرت پائی جا رہی ہے ۔اورنگ آباد شہر ایک حساس شہر بن چکا ہے۔ اس کے لیے اورنگ آباد شہر کے سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ان ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل پر زبردست نقطہ چینی کی۔ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر سید کلیم نے کہا ہے کہ جس طرح سے کانگرس کا رویہ مسلمانوں کو لے کر ہے ٹھیک اسی طرح رکن پارلیمان امتیاز جلیل بھی مسلمانوں کے معاملات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔رکن پارلیمان نے عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ائی ایم ائی ایم مہاراشٹر میں چھ نشستوں پر پارلیمانی انتخاب لڑیں گی: امتیاز جلیل

ان کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں اشتعال انگیزی کا بازار گرم ہے لیکن رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ہم نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر کے مختلف پارلیمانی حلقوں سے تین امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.