ETV Bharat / state

ڈاکٹر رفیق زکریا کی برسی کے موقع پر اسکولی بچوں کے لیے سائنس ایکسپلوریشن - Science Exploration - SCIENCE EXPLORATION

مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر جدید اورنگ آباد کے معمار، سابق ریاستی وزیر مرحوم ڈاکٹر رفیق زکریا کی برسی نہایت عقیدت کے ساتھ ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں منائی گئی۔

ڈاکٹر رفیق زکریا کی برسی کے موقع پر اسکولی بچوں کے لیے سائنس ایکسپلوریشن
ڈاکٹر رفیق زکریا کی برسی کے موقع پر اسکولی بچوں کے لیے سائنس ایکسپلوریشن (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 3:26 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی و اورنگ آباد شہر کے معمار، سابق وزیر ڈاکٹر رفیق زکریا نو جولائی 2005 کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے، لہذا ان کی برسی کے موقع پر ہر سال مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے نو جولائی کو ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء کے لیے سائنس ایکسپوزیشن منعقد کیا جاتا ہے تاہم اس سال بھی ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں سائنس تفہمی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

اسکولی بچوں کے لیے سائنس ایکسپلوریشن (Etv Bharat)

اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر رفیق زکریا کی تعلیمی و سماجی میدان میں خدمات کو یاد کیا گیا، اس ورکشاپ کے آغاز سے قبل مہمانوں کے ہاتھوں کالج کے احاطے میں شجرکاری کی گئی، اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر مولانا الیاس خان فلاحی، سید شارق نقشبندی اور مولانا آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، ان مہمانوں نے ڈاکٹر رفیق زکریا کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی برسی کے موقع پر ادارے کی جانب سے شہر کے اسکولی طلباء کے لیے سائنسی تفہیم ورکشاپ منعقد کرنے پر ان کی ان کاوشوں کی سراہنا کی۔

اس ورکشاپ میں شہر بھر کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے 220 طلباء شریک ہوئے، جنہیں علم کیمیا، علم طبعیہ، علم نباتات، علم حیاتیات، علم اراضیات، علم نفسیات اور دیگر مضامین کی مناسبت سے آزاد کالج میں موجود لیبارٹریز کی سیر کروائی گئی، اور ان طلباء کی ماہر اساتذہ نے رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف مضامین کے موضوعات پر عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا، کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے شرکا اساتذہ اور کالج کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کا تعلیمی ماحول فراہم کروانے کا عزم کیا، اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی کے علاوہ کالج کے دیگر اساتذہ کو غیر تدریسی عملے کے افراد بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.