ETV Bharat / state

خاتون ٹیچر نے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی - School Teacher Dies By Suicide - SCHOOL TEACHER DIES BY SUICIDE

مرادآباد میں رہنے والی ایک خاتون ٹیچرنے ندی میں چھلانگ کر خودکشی کرلی۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ رام پور کے ایک اسکول میں ملازمت کرتی تھی۔ آئن لائن حاضری کی وجہ سے وہ گزشتہ چند دنوں سے ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئی تھی۔

خاتون ٹیچر کی ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
خاتون ٹیچر کی ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 4:47 PM IST

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور کے ٹانڈہ تھانہ کے تحت لال پور کلان گرام پنچایت میں واقع ایک پرائمری اسکول کی خاتون نے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، وہ مراد آباد کے محلہ آزاد نگر کی رہنے والی تھی۔

غازی آباد کی ایک فارمیسی کمپنی میں کام کرنے والے سہیل زیدی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے آن لائن حاضری کے نظام کی وجہ سے ان کی اہلیہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ اگرچہ سہیل نے ایسی کوئی تحریری شکایت نہیں درج کرائی ہے، لیکن یہ واقعہ بدھ کی صبح نانگلی گاؤں کے قریب پیش آیا، فرحہ بدھ کی صبح سات بجے آٹو سے اسکول کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

وہ ٹانڈہ تھانہ علاقے میں کانپور-لالپور روڈ پر واقع نانگلی گاؤں کے پاس بہلہ ندی کے کنارے پر پہنچی تو آس پاس موجود کچھ لوگوں نے بھی اسے بچانے کے لیے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔لیکن وہ ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہلدوانی تشدد: مرادآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

بڑی مقشت کے بعد خاتون ٹیچر کو باہر نکالا گیا لیکن اس وقت تک اس کی موت ہوچکی تھی ۔ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ تمام اساتذہ آن لائن حاضری کے نظام سے پریشان ہیں اور اس حوالے سے ان اہلیہ بھی کافی دباؤ میں تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.