ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی نے موب لنچنگ میں مارے گئے اورنگزیب کی بہن کو دو لاکھ کی مالی مدد کی - mob ynching

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 1:47 PM IST

ضلع علی گڑھ میں عید الاضحی کے دوسرے روز موب لینچنگ میں ہلاک ہوئے اورنگزیب کی بہن کو آج سماجوادی پارٹی کی جانب سے کل دو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔ بہن نے کہا کہ سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ بنایا جا رہا ہے لیکن ہمیں انصاف چاہیے۔

سماجوادی پارٹی نے موب لنچنگ میں مرنے والے اورنگزیب کی بہن کو دو لاکھ کی مالی مدد کی
سماجوادی پارٹی نے موب لنچنگ میں مرنے والے اورنگزیب کی بہن کو دو لاکھ کی مالی مدد کی (ETV BHARAT)

علی گڑھ: اورنگزیب کی بہن ذکیہ نے صحافیوں کو بتایا آج مجھے سماجوادی پارٹی کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا چیک اور سابق رکن اسمبلی ظفر عالم نے ایک لاکھ روپے نقد دیا ہے۔ ذکیہ نے نام لیے بغیر بتایا کہ ہم پر سمجھوتہ کرنے کے لئے مستقل ہم پر دباؤ بنایا جا رہا ہے، ہمیں پریشان کیا جا رہا یے لیکن ہمیں سمجھوتہ نہیں کرنا ہے، ہمیں انصاف چاہیے۔ پولیس نے ابھی تک میرے بھائی کے قتل معاملے میں فرار نامزد ملزمین کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے اور نہ ہی حکومت نے ہمیں کوئی معاوضہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ عید الاضحی کے دوسرے روز یعنی 18 مئی کی دیر رات ہجوم نے اورنگزیب کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے گیارہ نامزد ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر صرف چھ ملزمان کو ہی گرفتار کیا، دیگر پانچ نامزد ملزمین ابھی بھی فرار ہیں جن کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ثابت ہورہی ہے۔

اس موقعے پر موجود سماجوادی کے لیڈران نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں اورنگزیب کی موت کا بہت افسوس ہے۔ آج ہم نے اورنگزیب کی خاندان کی دو لاکھ روپے کی مالی مدد کی ہے۔ اورنگزیب کے خاندان والوں کو ابھی بھی انصاف نہیں ملا ہے لیکن روزے اول سے ہی سماجوادی پارٹی اورنگزیب کو انصاف کے لئے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے کیا بات چیت ہوئی؟

انہوں نے مقتول اورنگزیب اور اس کے خاندان والوں پر درج مقدمات کو پولیس کی جانب سے یکطرفہ دباؤ بنانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب پر چوری کا الزام عائد کرکے اورنگزیب کی موت کے تقریبا 18 دنوں کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے جو بے بنیاد ہے۔ ان کے پاس چوری کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی موب لنچنگ کے روز یا اس کے اگلے دن اورنگزیب کے خلاف کوئی تحریر تھانے میں دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.