ETV Bharat / state

سیفئی میڈیکل کالج کی طالبہ کا بے دردی سے قتل، طلباء کا احتجاج، کلیدی ملزم گرفتار - Saifai College student murdered

Saifai Medical College Student Murdered: سیفئی میڈیکل کالج کی پیرامیڈیکل طالبہ کو قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی۔ پولیس نے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اس جرم کا ارتکاب یکطرفہ محبت میں کیا۔ وہیں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی ٹویٹ کرکے حکومت پر حملہ بولا ہے۔

سیفئی میڈیکل کالج کی طالبہ کا بے دردی سے قتل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 9:46 AM IST

Updated : Mar 15, 2024, 12:39 PM IST

سیفئی میڈیکل کالج کی طالبہ کا بے دردی سے قتل

اٹاوہ: سیفئی میڈیکل کالج کی پیرامیڈیکل طالبہ کا بے رحمی سے قتل کرکے اس کی لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی۔ پولیس نے طالب علم کی ماں کی شکایت پر اس معاملے میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قتل میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یک طرفہ محبت میں پاگل ملزم نے طالبہ کو قتل کر دیا۔ وہ طالب علم کے گھر کے قریب رہتا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ قبل ازیں جمعرات کی رات طالبہ کے قتل کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل کالج کے طلبا مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے ٹراما سینٹر کے سامنے ہنگامہ آرائی کی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر کئی تھانوں کی پولیس پہنچی۔

  • سڑک کنارے ملی لاش

جمعرات کی رات تقریباً آٹھ بجے وید پورہ پولیس اسٹیشن کو سونائی ندی کے پل کے پاس سڑک کے کنارے ایک لڑکی کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔ اس پر ایس او سمیت کمار پولس فورس کے ساتھ پہنچ گئے۔ وہاں لڑکی کی شناخت کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ میڈیکل کالج کی طالبہ ہے۔ اس پر پولیس تقریباً 9.30 بجے میڈیکل کالج پہنچی۔ یہاں طالبہ کی شناخت ہوئی۔ وہ کدر کوٹ، اوریا کی رہنے والی تھیں۔

  • کلاس میں نہ ہونے پر گھر والوں کو دی گئی جانکاری

مقتول طالبہ اے این ایم کے پہلے سال میں تھی اور ہاسٹل میں رہتی تھی۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ طالبہ صبح آٹھ بجے کے قریب او پی ڈی میں ڈیوٹی کے لیے گئی۔ وہ ایک بجے وہاں سے واپس آئی۔ دو بجے سے کلاسز شروع ہوتی ہیں۔ جب وہ حاضر نہ ہوئی تو وارڈن نیلم شاہ نے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ پولیس سے طالبہ کے قتل کی اطلاع ملتے ہی طلبہ مشتعل ہوگئے۔ ٹراما سینٹر کے باہر طلباء کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ طلباء نے میڈیکل کالج کی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اطلاع ملنے پر وید پورہ کے ساتھ کئی تھانوں کی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ تین ڈاکٹروں کے پینل نے رات دیر گئے طالبہ کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

  • اکھلیش یادو کا حکومت پر حملہ

اس واقعہ پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرکے حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا 'سیفئی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کی مشتبہ حالات میں موت بہت سنگین معاملہ ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی کے دور میں جرائم کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی کے زیرو ہونے کی یہ ایک اور انتہائی افسوسناک مثال ہے۔

  • طالبہ کی گردن پر گہرے زخم

ایس ایس پی سنجے کمار ورما نے بتایا کہ پیرا میڈیکل کے طالبہ کی لاش ملی ہے۔ اس کی گردن پر گہرے زخم ہیں۔ اس قتل میں ممکنہ طور پر تیز دھار ہتھیار یا بندوق کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا انکشاف پوسٹ پارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حالت میں لاش ملی ہے اس سے شبہ ہے کہ لاش یہاں لاکر پھینکی گئی ہے۔ طالبہ کی دوست سے کئی اہم جانکاری ملی ہے۔ اس میں محبت کا پہلو بھی سامنے آرہا ہے۔ طالبہ نے اپنا موبائل اپنی دوست کو دیا تھا۔ تب سے وہ لاپتہ تھی۔

  • کلیدی ملزم گرفتار

پولیس نے طالب علم کی ماں کی شکایت پر اس معاملے میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس میں مہیندر، اروند اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مہیندر طالبہ کے گھر کے پاس رہتا ہے۔ پولیس کے مطابق مہیندر نے طالبہ کو یکطرفہ محبت کی وجہ سے قتل کیا۔ قتل کی اس واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2024, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.