ETV Bharat / state

جونپور: صابر قریشی پھول تقسیم کرکے محبت کا پیغام دیتے ہیں - Ganga Jamuni Culture in Jaunpur - GANGA JAMUNI CULTURE IN JAUNPUR

Sabir Qureshi gives a message of love by distributing flowers: وطنِ عزیز بھارت میں گنگا جمنی تہذیب کی بقا کے لیے مختلف پروگرامس کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح شاہانہ انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر صابر قریشی پچھلے دو سالوں سے بڑے تہواروں پر تمام لوگوں کو گلاب کا پھول تقسیم کرکے محبت کے پیغامات کو عام کرتے ہیں۔

Sabir Qureshi gives a message of love by distributing flowers

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 5:41 PM IST

جونپور: صابر قریشی پھول تقسیم کرکے محبت کا پیغام دیتے ہیں

جونپور: ریاست اتر پردیش کا ضلع جونپور ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں ہندو و مسلم ایک ساتھ مل کر ایک دوسرے کے تیوہار مناتے ہیں اور سرزمین جونپور سے ہندو اور مسلم اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔ اسی ضمن میں شاہانہ انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر صابر قریشی پچھلے دو سالوں سے بڑے تہواروں پر تمام لوگوں کو گلاب کا پھول تقسیم کرکے محبت کے پیغام کو عام کرتے ہیں۔ اس مرتبہ عید الفطر کے موقع پر نماز سے فارغ ہونے کے بعد صابر قریشی نے شاہی عیدگاہ کے باہر موجود ہندو و مسلم، ضلع انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں میں گلاب کے پھول تقسیم کرکے سب کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ ان کے اس عمل کی لوگ خوب تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی گفتگو بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تعلیم اور اچھی تربیت سے نئی نسل کو مذہبی منافرت سے دور رکھا جاسکتا ہے

ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے صابر قریشی نے کہا کہ میں پچھلے دو سالوں سے تہواروں کے موقع پر عوام میں گلاب کا پھول تقسیم کرکے اتحاد و محبت کا پیغام دینے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ پھول محبت کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ محبت کو عام کریں۔ پھول، پانی وغیرہ تقسیم کرنے سے آپسی بھائی چارگی کو اور محبت و اتحاد کو فروغ ملتا ہے۔

صابر قریشی نے تمام لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اللّٰہ نے انہیں نوازا ہے تو ان لوگوں کو چاہیے کہ ایسے کاموں کے ذریعہ سے محبت کو عام کریں خواہ کوئی ہندو ہو یا مسلم، اس سے غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ماحول میں پیار و محبت کو فروغ دینے کی میں سو فیصد ضرورت محسوس کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.