ETV Bharat / state

آر ایس ایس نے ہمیشہ ریزرویشن کی حمایت کی: موہن بھاگوت - RSS on Reservation - RSS ON RESERVATION

RSS Chief Mohan Bhagwat on Reservation: آر ایس ایس نے گرچہ تنظیم کے ریزرویشن پالیسی کی مخالفت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، تاہم کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آر ایس ایس کی اس حوالہ سے سخت نکتہ چینی کی ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 2:41 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک): آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ (آر ایس ایس) تنظیم ہمیشہ ریزرویشن کی حمایت کرتی رہی ہے اور جب تک (معاشرے میں) 'امتیازی سلوک' روا رکھا جائے گا آر ایس ایس ریزرویشن کے نفاذ کی وکالت کرتی رہے گی۔ یہ تبصرے ایک وائرل ویڈیو کے تناظر میں سامنے آئے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'سنگھ' ریزرویشن کے خلاف ہے۔

یہ ریمارکس اس لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ اپوزیشن خاص طور پر کانگریس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی شدید نکتہ چینی کی۔ ودیا بھارتی وگننا کیندر کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے بھاگوت نے گردش کر رہے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ آر ایس ایس ریزرویشن کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں انہیں ایک میٹنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ بھاگوت نے کہا کہ "آر ایس ایس آئین کے بننے کے وقت سے ہی اس کے مطابق ریزرویشن کی حمایت کرتی رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سنگھ (Sangh) کا کہنا ہے کہ ریزرویشن اس وقت تک جاری رہنی چاہیے جب تک کہ لوگوں (جنہیں ریزرویشن دی جاتی ہے) کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اس کی ضرورت ہے۔ یا یہ کہ سماجی وجوہات کی بنا پر ریزرویشن دی جاتی ہے تک (معاشرے) میں امتیازی سلوک موجود ہے۔‘‘ وائرل ویڈیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی خاص کر مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی مدد سے وہ سب کچھ دکھایا جا سکتا ہے جو اصل میں نہیں ہوا۔

بھاگوت کا ریزرویشن کے حق میں بیان کانگریس کے اس الزام کے پس منظر میں بھی آیا ہے کہ جس میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو کوٹہ نظام کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر بھاگوت کے تبصرے کے جواب میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے دعوی کیا کہ ’’اگرچہ آر ایس ایس اب کہہ رہی ہے کہ وہ ریزرویشن کے خلاف نہیں ہے، اس نے پہلے کوٹہ نظام کی مخالفت کرنے کی بات کی تھی۔‘‘

اتوار کو دمن اینڈ دیو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بھاگوت "بیان دیتے ہیں کہ آر ایس ایس ریزرویشن کے خلاف نہیں ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "یہ وہ (موہن بھاگوت) تھے جنہوں نے بیان دیا تھا کہ وہ ریزرویشن کے مخالف ہیں۔ جو لوگ ریزرویشن (پالیسی) کے خلاف ہیں وہ ان کی پارٹی (BJP) میں شامل ہو رہے ہیں، وہ ان تمام لوگوں کا خیر مقدم کرتی ہے جو ریزرویشن کے خلاف ہیں اور پھر وہ (بھاگوت) کہتے ہیں کہ وہ ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ جب 1925 میں تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی تو اس تنظیم نے ملک کو "ہندو راشٹر بنانے کا اعلان کرنے اور 100 برسوں میں یعنی 2025 تک ریزرویشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دریں اثنا بھاگوت نے کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر اچھی اور بری چیزیں گردش کرتی ہیں اور یہ سوشل میڈیا کا معیار نہیں بلکہ اس شخص کا معیار ہے جو اسے فروغ دے رہا ہے یا اس سے متاثر ہو رہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سال کے اختتام پر موہن بھاگوت بنگال کے دورے پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.