ETV Bharat / state

اروند کیجریوال کو عدالت کا نوٹس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 11:28 AM IST

Updated : Mar 7, 2024, 12:46 PM IST

New summon to Arvind Kejriwal قومی دار الحکومت دہلی کے وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے دہلی شراب پالیسی معاملے میں کئی مرتبہ سمن جاری کیا گیا تھا۔

New summon to Arvind Kejriwal
New summon to Arvind Kejriwal

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے دہلی ایکسائز اسکام کیس میں ای ڈی کے سمن کو مسلسل نظر انداز کرنے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دویا ملہوترا نے ای ڈی کی دوسری شکایت پر کیجریوال کو 16 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔

اے ایس جی ایس وی راجو نے آج ای ڈی کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 50 کے تحت مسلسل سمن بھیجا جارہا ہے، لیکن وہ پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ راجو نے کہا کہ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 8 بار سمن بھیجا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کے خلاف یہ دوسری شکایت راؤس ایونیو کورٹ میں دائر کی ہے۔

اس سے پہلے 17 فروری کو عدالت نے اروند کیجریوال کو راحت دیتے ہوئے 16 مارچ کو عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ 17 فروری کے بعد ای ڈی نے کجریوال کو تین بار سمن جاری کیا، لیکن وہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ 17 فروری کو کیجریوال نے بجٹ اجلاس اور دہلی اسمبلی کے اعتماد کی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے شخصی پیشی سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ کیجریوال نے کیس کی اگلی سماعت پر عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ 7 فروری کو راؤس ایونیو کورٹ نے ای ڈی کی پہلی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کیجریوال کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ دہلی ایکسائز اسکام کیس میں عدالتی حراست میں ہیں۔ ای ڈی نے سنجے سنگھ کو 4 اکتوبر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ڈی نے 9 مارچ 2023 کو اس معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد منیش سسودیا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسوڈیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست بھی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے جس کے بعد سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 7, 2024, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.