ETV Bharat / state

مظفرنگر: روٹری کلب کی جانب سے ٹرائی سائیکل تقسیم پروگرام - مظفرنگر میں روٹری کلب

Tri Cycle Distribution Programme: مظفرنگر کے مڈل ٹاؤن میں واقع روٹری کلب کی جانب سے معذور افراد اور اسکول کی طالبات کے لیے سائیکل تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں 12 ٹرائی سائکلز اور 13 سائکلز تقسیم کی گئیں۔

مظفرنگر میں روٹری کلب کی جانب سے ٹرائی سائیکل تقسیم پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 4:39 PM IST

مظفرنگر: روٹری کلب کی جانب سے ٹرائی سائیکل تقسیم پروگرام

مظفرنگر: مظفرنگر کے مڈل ٹاؤن میں واقع روٹری کلب کی جانب سے معذور افراد اور اسکول کی طالبات کے لئے سائیکل تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں نے معذور افراد کی ہر ممکن مدد کرنے پر زور دیا۔ مظفرنگر کے مڈل ٹاون میں واقع روٹری کلب کی جانب سے منعقدہ سائیکل تقسیم پروگرام کی صدارت اشوک جین نے کی۔ مفرنگر کے بڈھانا کے کھتولی شاہ پور قصبے سے تعلق رکھنے والے معذور افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ روٹری کلب کی جانب سے ان معذور افراد کے درمیان ٹرائی سائیکلز تقسیم کی گئیں۔ معذور افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ای لائبریری کے افتتاح کے ساتھ نئی دہلی عالمی کتاب میلے کا شاندار افتتاح

اس پروگرام میں محمد احمد نام کے ایک معذور شخص نے بتایا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پیسہ نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے لئے ٹرائی سائیکل خریدنا مشکل تھا۔ وہ اس کے لیے لمبے عرصے سے کوشش کر رہے تھے کہ کہیں سے ٹرافی سائیکل مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی کوششوں کے بعد ٹرائی سائیکل ملی ہے۔ اس کی مدد سے آنے جانے میں ہونے والی پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ تھوڑی راحت ملے گی۔ اس کے لیے روٹری کلب کا شکر گزار ہوں۔ روٹری کلب بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ کلب کی وجہ سے کئی لوگوں کی پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.