مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے بڑھانا قصبہ میں واقع ایک کچا گھر کے منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی باشندوں نے فورا ہی مکان کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے سبھی لوگوں کو باہر باہر نکالا اور نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا۔ اس حادثے میں شہزاد، مرسلین، ناظمہ، فیصل ملک شاہ، اسد ریان اور عمر زخمی ہو گئے۔
بڑھانا قصبے کے ایس ڈی ایم سنجے سنگھ نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ صبح دن نکلتے ہی بڑھانا قصبے کے سفیر پور پٹی میں ایک کچا مکان گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔اس پر پولیس اور مقامی باشندوں نے ملبت میں دبے لوگوں کو بہر نکالا اور نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر عمارت کا انہدام: 'چھوٹی سی غلطی جانی و مالی نقصان کا باعث بنی'
غنیمت رہی کی اس حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کو ایک خط لکھ کر متاثرہ خاندان کو معاوضہ دلائی جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو آباز آباد کاری منصوبے کے تحت معاوضہ ملنا چاپئے۔