ETV Bharat / state

ضلع گیا میں آر جے ڈی اقلیتی شعبہ مسلمانوں کے درمیان رابطہ مہم شروع کرے گا - Lok Sabha Elections 2024 in Bihar

RJD Contact Campaign In Gaya۔ ضلع گیا میں آر جے ڈی نے اپنے روایتی ووٹ ' مسلمانوں ' کو 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں متحد رکھنے کی پہل شروع کردی ہے، ضلع میں دس اسمبلی حلقے ہیں اور اس میں 5 اسمبلی حلقوں سے آر جے ڈی کے ارکان اسمبلی ہیں۔ جب کہ گیا پارلیمانی حلقہ سے ایم پی جے ڈی یو کا ہے۔ اگر جے ڈی یو انڈیا اتحاد میں نہیں ہوتی ہے تو یہاں گیا پارلیمانی حلقہ سے آر جے ڈی کا امیدوار ہوگا۔

RJD will start a contact campaign among the minority section of Muslims In Gaya district

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 11:27 AM IST

گیا: ریاست بہار میں آر جے ڈی کے اقلیتی شعبہ کی طرف سے ضلع میں ایک بڑی کانفرنس منعقد ہوگی، جس کا مقصد مسلمانوں کو آر جے ڈی کے ساتھ رہنے کو یقینی بنانا ہے، کانفرنس سے قبل اقلیتی شعبہ کی طرف سے ضلع میں خصوصی مہم بھی شروع کی جائے گی، جس میں ضلع کے ہر بلاک میں مسلم طبقہ تک رسائی کی جائے گی اور اس میں آر جے ڈی کے کام کاج خاص کر عظیم اتحاد کی حکومت کے منصوبوں کی جانکاری دی جائے گی، آر جے ڈی دراصل 2024 کے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، آر جے ڈی کی طرف سے کوشش ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2020 کی طرح ہی ضلع میں مسلمانوں کا ووٹ پوری طرح 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

آگرہ میں مسجد پر شرپسندوں نے لہرایا بھگوا جھنڈا، ویڈیو وائرل

آر جے ڈی کے سینئر رہنما عزیر احمد خان اس کی قیادت کررہے ہیں۔ آج شہر کے علی گنج انو گرہ نارائن کالج کے قریب آر جے ڈی کے سینئر رہنما عزیر خان کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں آر جے ڈی کے اقلیتی سیل کے گیا ضلع کے 24 بلاکس کے بلاک صدر کے ساتھ میٹنگ میں مہا نگر گیا کے بھی لگ بھگ سبھی وارڈس کے نمائندہ موجود تھے۔ اس میں اقلیتی سیل کے تمام صدور نے ایک ایک کرکے اپنے خیالات پیش کیے۔ مقررین نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں بھی بات کی اور راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سے گیا ضلع میں پارٹی سطح پر ایک بڑی کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا، اس کے ساتھ ہی بوتھ سطح پر اقلیتوں کو جوڑ نے کے لیے کہا گیا کہ وہ مسلسل گھر گھر جا کر لوگوں سے بات کریں۔ اس کے علاوہ آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا اتحاد کو مضبوطی فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

عزیر احمد خان نے بتایا کہ گیا ضلع میں 3 پارلیمانی حلقوں کا علاقہ واقع ہے، جس میں ضلع کا ایک پارلیمانی حلقہ ' گیا پارلیمانی حلقہ ' ہے اور اس میں ضلع کے کئی بلاکس شامل ہیں جب کہ ضلع کاٹکاری اور شیرگھاٹی سب ڈیویژن کے کچھ بلاکس جس میں ٹکاری گروا، کونچ، گرارو، آمس، امام گنج، بانکے بازار اور ڈومریا اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ کے ماتحت ہیں۔ جب کہ جہان آباد پارلیمانی حلقہ گیا کا بتھانی اور خضر سرائے بلاک آتے ہیں، ان جگہوں پر آر جے ڈی کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور مسلمانوں کو جوڑا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.