ETV Bharat / state

رام مندر افتتاحی تقریب: اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا میرٹھ نے ناراضگی ظاہر کی - ایودھیا میں رام للا کی تقدس

Ram Mandir Inauguration Ceremony رام للا کی تقدس کی تقریب میں نہ بلانے کو لیکر میرٹھ میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک شرما اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رام کے گھر جانے کے لیے ان کو کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔ دعوت نامہ ان کو دیا جا رہا ہے جن کا رام سے کسی طرح کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Ram Mandir Inauguration Ceremony
رام مندر افتتاحی تقریب: اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا میرٹھ نے ناراضگی ظاہر کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 4:15 PM IST

رام مندر افتتاحی تقریب: اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا میرٹھ نے ناراضگی ظاہر کی

میرٹھ: 22 جنوری کو ایودھیا میں رام للا کی تقدس کی تقریب کو لیکر جہاں رام بھگتو میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں بی جے پی آر ایس ایس اور تمام ہندو تنظیمیں اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ رام للا کی تقدس کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے بی جے پی کی جانب فلمی ستاروں اور مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کو دعوت دی جا رہی ہے، وہیں رام مندر کی شروعاتی لڑائی لڑنے والی اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کو اس تقریب کے لیے کسی طرح کا کوئی دعوت نامہ نہیں دیا گیا ہے۔

غور طلب ہو کہ رام للا کی تقدس کی تقریب میں نہ بلانے کو لیکر میرٹھ میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک شرما اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رام کے گھر جانے کے لیے ان کو کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔ دعوت نامہ ان کو دیا جا رہا ہے جن کا رام سے کسی طرح کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

جہاں 22 جنوری کو رام للا کی تقدس کی تقریب کا ہونا ہے، وہیں اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے کروڑوں رام بھگت ایودھیا جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اور بی جے پی کی اعلی کمان اس تقریب کے لیے مختلف سیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کو اس کے لیے مدعو کر رہی ہے۔ خاص کر کچھ فلمی ستاروں کو بھی تقریب میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامہ دیا گیا ہے۔ میرٹھ میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا رام للا کی تقدس کی تقریب میں نہ بلائے جانے کو لیکر اپنی ناراضگی ظاہر کر رہی ہے۔

میرٹھ میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک شرما کا کہنا ہے کہ رام مندر کی لڑائی ہندو مہا سبھا نے لڑی اور سپریم کورٹ نے بھی اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے دعویٰ پر ہی اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس پر آج عالی شان رام مندر کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے لیکن بی جے پی اس موضوع کو اپنا سیاسی ایجنڈا بنانے کا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے رام للا کی تقدس کی تقریب میں فلمی ستاروں اور سیاسی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ بی جے پی اس تقریب کو پوری طرح سیاسی بنانے جا رہی ہے اور کہیں نہ کہیں 2024 پارلیمانی انتخابات میں اس کا فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ رام مندر کی تعمیر کا پورا کریڈٹ لیکر رام کے نام پر اپنی سیاسی زمین کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن رام کے گھر جانے کے لیے کسی دعوت نامہ کی انہیں کوئی ضرورت نہیں ہے اور رام کے نام پر سیاست کرنے والوں کو بھی رام دیکھ رہے ہیں وہ ان کا حساب بھی کر دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.