ممبئی: رہاست مہاراشٹر کے بھیونڈی سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نےکہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کو لے کر بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے نصاب میں تبدیلی سے بی جے پی کا ہندو راشٹر کا ایجنڈہ بی نقاب ہوگیا ہے۔اُنہوں نے اسکولی نصاب میں منو اسمرتی کے شلوک اور بھگوت گیتا ابواب شامل کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس کے قریبی مسلم لیڈر رئیس شیخ کا مزید کہنا ہے کہ اسکولی نصاب میں تبدیلی کی وجہ کیا ہے۔عوام کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ اس سے کس کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ ئیس شیخ سے قب سابق ریاستی وزیر جیتندر اوہاڈ اور مرکزی وزیر رما داس اٹھولے نے بھی حکومت کی اس پالیسی(نئی قومی تعلیمی پالیسی) کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں۔انہوں نے اس کو لے کر بی جے پی پر تنقید کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی: رکن اسمبلی رئیس شیخ نے محض 24 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ واپس لیا
واضح رہے کہ نئی قومی تعلیم پالیسی (این ای پی) کے نام پر بی جے پی ببرسر اقتدار حکومت والی ریاستوں میں تعلیم کو بھی زعفرانی رنگ میں رنگا جا رہی ہے۔ایس سی آر ٹی ای نے اسکول کے نصاب میں بھگوت گیتا، منو کے شلوک اور منو اسمرتی کو شامل کر کے ہندوستانی آئیں کے رہنما خطوط کی واضح طور پر خلاف ورزی کی ہے۔