مرادآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی اتر پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔مرادآباد میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
یہ یاترا مرادآباد کے جامع مسجد علاقے سے شروع ہو کر اندرا چوک، گلشہید، ڈبل فاٹک ہوتے ہوئے کوہنور تراہے سے نکل کر امروہہ کی طرف روانہ ہوگئی ۔اتر پردیش کانگرس کمیٹی کے نائب صدر رضوان قریشی کی قیادت میں ضلع مرادآباد کے تمام پارٹی کارکنان اس قافلے میں شامل تھے۔
اس دوران مرادآباد کانگرس اور سماجوادی پارٹی کے ہزاروں مقامی کارکنان راہل گاندھی کے اس قافلے کے دوران موجود رہے۔ راہل گاندھی کی ایک جھلک پانے کے لیے بیتاب نظر ائے۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔
اپنے چہیتے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دیکھنے کے لیے جامع مسجد سے کوہ نور تراہے تک دونوں طرف مداحوں کی لمبی لمبی قطاریں موجود تھیں اور لوگ پھول برسائے۔ کانگرس زندہ باد کے نعرے لگا کر ان کا خیر مقدم کر رہے تھے۔ ایک بڑی گاڑی میں سوار ہو کر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی عوام کے جذبے کی تعریف کر رہے تھے۔ان کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس اورعآپ نے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا
آپ کو بتا دیں کہ مرادآباد پرینکا گاندھی کی سسرال ہے۔ وہ اکثر مرادآباد کا دورہ کرتی رہتی ہیں، آج بھی بھارت جوڑو یاترا میں پرینکا گاندھی راہل گاندھی کے ساتھ نظر آئیں۔