ETV Bharat / state

قاضیوں کا پولنگ کے دن نکاح پڑھانے سے انکار، مذہبی رہنماؤں کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل - No marriage on voting day

No marriage on voting day: ناسک لوک سبھا حلقہ میں آج پیر (20 تاریخ) کو ووٹنگ کی جارہی ہے۔ آج شہر کے مختلف مقامات پر سات نکاح ادا کرنے کا پروگرام طے تھا۔ تاہم، نکاح کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ مسلم کمیونٹی میں ہر کوئی ووٹنگ کا فریضہ پورا کر سکے۔ اور اس طرح ووٹنگ فیصد کو بڑھایا جاسکے۔

Refusal of qazis to perform Nikah on polling day, religious leaders appeal to people to vote in large numbers
قاضیوں کا پولنگ کے دن نکاح پڑھانے سے انکار، مذہبی سربراہوں کی بڑی تعداد میں عوام سے ووٹنگ کی اپیل (ETV Bharat Marathi)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 1:54 PM IST

مالیگاؤں، ناسک: لوک سبھا الیکشن 2024 کے تحت ناسک لوک سبھا حلقہ میں آج یعنی 20 مئی کو ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، حلقہ انتخاب میں 75 فیصد سے زائد ووٹروں کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی الیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ووٹر بیداری پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے مسلم مذہبی علماء وسربراہ، شہر قاضی نے 20 مئی کو کسی کا نکاح نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے اس دن شہر کے مختلف علاقوں میں طے شدہ نکاح کو ملتوی کرکے منگل کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات پر بولے شاہ رخ خان، بتایا کس کو کریں ووٹ - Shah Rukh Khan

ہمیں اپنی شہریت اور شریعت کو بچانا ہے تو ہر حال میں ووٹ دینا ہوگا: مولانا آصف شعبان - Jamiat Ulema Press Conference

مذہبی علماء کے ذریعہ ووٹنگ کے بارے میں عوامی بیداری:

ناسک میں مسلم مذہبی علماء، شہر خطیب حاجی ہشام الدین خطیب اور شہر قاضی نے ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے مسلم کمیونٹی میں کافی بیداری پیدا کی ہے۔ اس دن نکاح اور دیگر عوامی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ ہر کوئی ووٹ ڈال سکے۔ ناسک میں پہلی بار سرکردہ مسلم علماء ووٹنگ کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کر رہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز ووٹنگ کے عمل میں شریک ہوں، ہر کسی کو اپنے ایک ووٹ کی اہمیت کا علم ہو اور کوئی بھی کسی لالچ کا شکار نہ ہو۔ اس کے علاوہ مسلم علماء اس مہم کے ذریعہ لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر ووٹر سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

جمہوریت کو مضبوط کرنے کے فیصلے:

ہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ چنانچہ شہر قاضی نے کہا کہ پیر کے دن سات نکاح اور دیگر عوامی تقریبات منسخ کی جا رہی ہیں اور ووٹ کرنے کے علاوہ کسی بھی ایسے پروگرامس میں شرکت ممنوع ہے جو ووٹنگ کے درمیان خلل پیدا کر سکتے ہیں۔

ووٹر کی شناخت کے لیے مخصوص دستاویزات کی 12 اقسام ہیں۔

1. آدھار کارڈ

2. منریگا جاب کارڈ

3. بینک/پوسٹ آفس کی طرف سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ پاس بک

4. وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ

5. ڈرائیونگ لائسنس

6. پین کارڈ

7. رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے ذریعہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر کے تحت جاری کردہ اسمارٹ کارڈ

8. ہندوستانی پاسپورٹ

9. تصویر کے ساتھ پنشن دستاویز

10. مرکزی / ریاستی حکومتوں / پبلک انڈرٹیکنگس / پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ذریعہ ملازمین کو جاری کردہ سروس شناختی کارڈ۔

11. ایم پیز / ایم ایل ایز کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ

12. سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ خصوصی معذوری کا سرٹیفکیٹ وغیرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.