ETV Bharat / state

جھولا چھاپ ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کا مطالبہ - Fake Doctors In Muzaffarnagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 5:07 PM IST

مظفر نگر کے قصبہ پر قاضی کے چیئرمین ظہیر فاروقی نے جھولا چھاپ ڈاکٹرز کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جھولا چھاپ ڈاکٹروں سے عام لوگوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

جھولا چھاپ ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کا مطالبہ
جھولا چھاپ ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کا مطالبہ (etv bharat)

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ پر قاضی کے چیئرمین ظہیر فاروقی نے کہا کہ عام لوگوں کو فرضہ ڈاکٹروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ان ڈاکٹروں سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہوسکتا ہے۔ پرقاضی میں فرضی ڈاکٹروں کی دکانوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ظہیر فاروقی نے محکمہ صحت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان جھولا چال چھاپ ڈاکٹروں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ان جھولا چھاپ ڈاکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے تو ہم پارٹی کے ساتھ یونین کے عہدے دار ہونے کے ناطے پر قاضی کے ہسپتال کے باہر دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پورقاضی قصبے میں جعلی طریقوں سے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے نام کا بورڈ لگا کر جھولا چھاپ ڈاکٹرز عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔انتظامیہ کو اس بات کی جانچ کرنی چاہئے کہ وہ اصل میں ڈاکٹر ہیں یا نہیں یاپھر اپنے نام کے سامنے ڈاکٹر لکھ کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر میں قتل کا معاملہ حل، قاتل گرفتار

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پر قاضی کی عوام اور ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرنا چاہتا ہوں کہ قصبے کے اندر گزشتہ ایک ڈیڑھ سال میں کچھ ایسے جھولا چھاپ ڈاکٹرز آگئے ہیں جو اپنے نام کے سامنے ایم بی بی ایس لکھتے ہیں۔اس کی جانچ ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.