ETV Bharat / state

پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کی اروند کیجریوال سے ملاقات - KEJRIWAL IN TIHAR JAIL - KEJRIWAL IN TIHAR JAIL

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال سے آج تہاڑ جیل میں ملاقات کی۔ اروند کیجروال دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کیجریوال سے ملاقات کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 12:58 PM IST

Updated : Apr 15, 2024, 1:38 PM IST

نئی دہلی: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے تہاڑ جیل میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ دوپہر 12 بجے کا وقت مقرر تھا۔ ملاقات شیڈول کے مطابق ہوئی ہے۔

دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی کیا وجہ ہے اور ان کے درمیان کن مسائل پر بات چیت کی گئی ہے اس کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں عآپ کے کئی وزراء اور لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ دہلی تہاڑ جیل میں اروند کیجروال بند ہیں۔ اور ان کی اہلیہ کو بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ٹھیک سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اروند کیجریوال کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد - DELHI HC VERDICT ON KEJRIWAL BAIL

تہاڑ جیل کے ڈی آئی جی اور پنجاب پولیس کے حکام کے درمیان جمعہ کو سیکورٹی میٹنگ ہوئی۔ سیکیورٹی میٹنگ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی تھی۔ فیصلہ کیا گیا کہ 15 اپریل کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان تہاڑ جیل میں وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کریں گے۔ جیل ذرائع کے مطابق صرف بھگونت مان ہی وزیراعلی کیجریوال سے مل سکیں گے۔ یہ ملاقات 11 بجے تہاڑ جیل ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی۔

تہاڑ جیل کے تعلقات عامہ کے افسر اروند کمار سے موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات کے لیے سیکورٹی ایک بڑا مسئلہ تھا، جس کے لیے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تہاڑ جیل کے ڈی آئی جی (جیل) اور پنجاب پولیس کے ایڈیشنل جنرل ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں وزرائے اعلیٰ کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد اجلاس کی تاریخ طے کی گئی۔

Last Updated : Apr 15, 2024, 1:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.