علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کمیونٹی کالج میں انڈر گریجویشن تین سالہ بی ووک (بیچلر آف ووکیشنل اسٹڈیز) کورسز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی فیکلٹی کے ذریعے کرایا جاتا ہیں جس کے داخلے کی نشستیں کل 60 ہیں۔ B.Voc کے بعد پوسٹ گریجویشن کے لئے M.Voc کرنا ہوتا ہے لیکن رواں برس سے اے ایم یو انتظامیہ فیلحال طلباء کو فنڈ کی کمی کے سبب داخلہ نہیں دے رہا ہے اسی لئے ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور باب سید کو بند کرکے دھرنے پر بیٹھے ہیں ایسا اے ایم یو میں زیر تعلیم طلباء کا کہنا ہے۔
کڑی دھوپ میں ایک بار پھر طلبا و طالبات اپنی تعلیم اور مستقبل کو لے کر سڑکوں پر اترنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مطمئن بخش جواب سامنے نہیں آرہا ہے اور ناہیں طلباء سے وائس چانسلر سے ملاقات کرنے کو تیار ہیں جس سے طلبہ و طالبات میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے انکو ایسا لگتا ہے کہ نو منتخب پہلی خاتون وائس ان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہیں ہیں۔
واضح رہے تین روز قبل ہی M.Voc میں داخلے کے لئے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے انتظامیہ بلاک پر پہنچ کر یونیورسٹی کنٹرولر سے بات کرکے وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں انہوں نے M.Voc کورس میں داخلے کے لئے اپیل کی تھی طلبا کا کہنا ہے جیسے ہم سیلف فنانس سے B.Voc کورس کررہے ہیں ویسے ہی ہم M.Voc کورس کر لینگے لیکن ہمیں داخلہ دیئے جائے۔ گزشتہ برس بھی انتظامیہ نے M.Voc داخلے امتحان کی لسٹ ہمارے احتجاج کے بعد جاری کی تھی اور اس بار تو داخلہ ہی نہیں دے رہے ہیں جس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ نے M.Voc کورس ختم دیا ہے۔
طلباء نے بتایا فنڈ پہلے ذاکر حسین فاؤنڈیشن سے آتا تھا جس کے بند ہونے کے سبب فنڈ کی کمی ہوگئی ہے, یونیورسٹی میں اور بھی کورس ہیں جن کا فنڈ نہیں ہے باوجود اس کے وہ کورس ابھی بھی چلائے جا رہے ہیں تو پھر M. Voc کیوں نہیں۔ اسی لئے ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ B.Voc کی طرح ہم M.Voc کو بھی سیلف فنانس سے کرلیں گے لیکن کورس کی فیس مناسب ہو اتنی نہیں ہو کہ ہم جمع ہی نہیں کر سکے۔
وائس چانسلر سے ملاقات سے متعلق طلباء نے بتایا وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون ہمسے ملاقات نہیں کررہی ہیں, کیا ہم اے ایم یو کے طلباء نہیں ہیں؟ ہمارے ساتھ وائس چانسلر امتیازی سلوک کیوں کر رہی ہیں۔ کورس ختم کرنے کی وجہ جاننے کے لئے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یونیورسٹی کنٹرول کو ٹیلی فون کرکے ملاقات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے آپ کو مصروف بتاتے ہوئے کہا فری ہو کر آپ کو بلاتا ہوں۔