ETV Bharat / state

نارتھ ویسٹ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والی مبینہ بے ضابطگی پر پرتھوی راج چوہان کا سوال - Prithiraj Chauhan Raise Question

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 2:01 PM IST

سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سنئیر رہنما پرتھو راج چوہان نئی نارتھ ویسٹ لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بعد جس طرح سے ایکناتھ شندے گروپ کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، اس پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔

نارتھ ویسٹ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والی بے ضابطگی کو لیکر پرتھوی راج چوہان کا سوال
نارتھ ویسٹ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والی بے ضابطگی کو لیکر پرتھوی راج چوہان کا سوال (etv bharat)

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اس معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب انتخابات کے لیے ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ اس وقت ووٹنگ سینٹر میں موبائل فون لانے کی اجازت کس نے دی؟ فون اندر کیسے پہنچا اور اندر لانے کے بعد کس نے اور کس کے لیے استعمال کیا؟ کیا کوئی فون کے ذریعے کسی سے بات کر رہا تھا؟

پرتھوی چوہان نے مزید کہا کہ موبائل فون کا استعمال او ٹی پی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، جسے ووٹنگ مشین کھولنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس طرح کی ٹیکنالوجی کا ذکر گزشتہ انتخابات میں کبھی نہیں سنا گیا۔نئی ٹیکنالوجی کے سلسلے میں چوہان نے ذکر کیا ہے کہ الیکٹرانک ٹرانسمیٹڈ ووٹنگ سسٹم کا استعمال ووٹروں کی خدمت کے لیے کیا جاتا ہے۔یہ بھی پہلے کبھی نہیں سنا گیا۔

کانگریس کے رہنما پرتھوی چوہان نے مزید کہا کہ ابھی تک اس معاملے میں درج ایف آئی آر کی کاپی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ محکمہ پولیس کیا کارروائی کر رہی ہے اور کیوں سامنے نہیں لا رہی ہے۔ چوہان کے مطابق ممبئی کی نارتھ ویسٹ لوک سبھا سیٹ کا معاملہ اب نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ ایلون مسک کا نام لیتے ہوئے چوہان نے کہا ہے کہ مسک نے ووٹنگ مشین کی اس خرابی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ہر میدان میں مسلمانوں کو ریزرویشن ملنا چاہیے: سلیم سارنگ

پرتھوی راج چوہان نے الیکشن کمیشن سے اس پورے معاملے پر وضاحت کرنے کی اپیل کی ہے کہ ووٹنگ سینٹر کے اندر موبائل فون کا کیا استعمال ہوا؟ کون استعمال کر رہا تھا؟ آپ اسے کس لیے استعمال کر رہے تھے؟ اس کے علاوہ جب اس معاملے کو لے کر ممبئی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے تو پھر اس کی معلومات کو عام کیوں کیا گیا؟ اور پولیس اس سلسلے میں مزید کیا کارروائی کر رہی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.