ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں انتخابات کی تیاریوں میں تیزی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 1:15 PM IST

Political activities began in Andhra Pradesh ریاست آندھرا پردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات تقریبا ایک ساتھ ہی ہونے والے ہیں جس کے لئے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ کانگریس پارٹی نے دونوں تلگو ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے لئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔

political activities began in andhra
political activities began in andhra

حیدرآباد: آندھراپردیش میں انتخابات کی تیاریوں میں تیزی پیداکردی گئی ہے۔ اس تلگو ریاست میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے اس ریاست کا پہلے ہی دورہ مکمل کرلیا ہے۔ یہ عہدیدار قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاست میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انتخابی عہدیداروں نے ریاستی عہدیداروں کو انتخابات کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کی ہدایت دی ہے۔

سمجھاجاتا ہے کہ عام انتخابات اپریل میں ہونے والے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کا شیڈول فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اے پی میں سیاست پہلے ہی گرم ہو چکی ہے۔ حکمران وائی ایس آر کانگریس اور اپوزیشن تلگودیشم دونوں جماعتیں انتخابات کے بگل کے بجنے کا انتظار کررہی ہیں۔ ریاست میں ان دو سیاسی پارٹیوں کے علاوہ کانگریس بھی سرگرم ہوچکی ہے۔ کانگریس نے وائی ایس شرمیلا کو ریاستی کانگریس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کیلئے تلنگانہ بی جے پی میں تبدیلیوں کا آغاز

سنہ 2024 کے عام انتخابات کے لئے بی جے پی نے بھی کمر کس لی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے اس بار پانچ کے پار کا نعرہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اترپردیش کے بلند شہر سے ایک ریلی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ جبکہ عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تقریبا سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے انڈیا الائنس اتحاد قائم کیا۔ اور اس معاملے میں انڈیا الائنس کی کئی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جبکہ سیٹ شیئرنگ پر ابھی بات کرنا باقی ہے۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.