ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے میرا روڈ گزشتہ 22 جنوری سے ہی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہے۔کشیدگی کے مدنظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے میرا روڈ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر رکھا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب پولیس نے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی وارث پٹھان کو بھی میرا روڈ علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
غورطلب ہے کہ تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر میرا روڈ کا دورہ کریں گے، ذرائع کی مانیں تو پولیس نے ان کے دورے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے بعد ٹی راجہ سنگھ نے دورہ منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ 25 فروری کو میرا روڈ پہنچیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی رینما کو دفعہ 149 کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ نوٹس ملنے پر وارث پٹھان نے کہا کہ وہ پولیس کمشنر سے ملیں گے اور پوچھیں گے کہ انہیں کیوں روکا جا رہا ہے۔میرا روڈ علاقے کا دورہ کرنے کا ان کا بھی حق ہے۔پولیس انتظامیہ کسی کہیں جانے سے یوں ہی روک نہیں سکتی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان نے کہاکہ میرا روڈ میں بلڈوزر کی کارروائی میں اپنی روزی روٹی کھونے والے لوگوں سے ملاقات کے لیے ایک پروگرام ترتیب دیا تھا۔متاثرین سے ملاقات کرنا چاہتا تھا اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی میں شامل ہونا چاہیے: آدتیہ ٹھاکرے
وارث پٹھان اپنے حامیوں کے ساتھ میرا روڈ علاقے کا دورہ کرنے کے ارادے سے نکلے۔لیکن پولیس نے انہیں بیچ میں ہی روک دیا۔اس کے بعد اب پٹھان نے وہاں جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے چونکہ میرا روڈ میں یکطرفه کارروائی کی گئی ہے۔ مجلس جو خود مسلمانوں کی خیر خواہی کا دعویٰ کرتی ہے اسی لیے اس جگہ پر پٹھان درد بانٹنے کی بات کر رہے تھے ۔