ETV Bharat / state

روزگار میلے کے تحت ایک لاکھ سے زائد تقرر نامے تقسیم - PM Modi

PM Modi on Rozgar Mela قومی دار الحکومت دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعظم مودی نے روزگار میلہ کے تحت ایک لاکھ سے زائد افراد میں تقرر نامے تقیسم کیے ہیں۔

Rozgar Mela
Rozgar Mela
author img

By ANI

Published : Feb 12, 2024, 2:11 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت نئے شامل ہونے والے 1 لاکھ سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کئے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئی دہلی میں مربوط کمپلیکس 'کرمایوگی بھون' کے فیز I کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ کمپلیکس مشن کرمایوگی کے مختلف ستونوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ "آج 1 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری خط دیے گئے ہیں۔ آپ نے یہ کامیابی سخت محنت سے حاصل کی ہے۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں"۔

نوکریاں دینے میں تاخیر پر پچھلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ "حکومت ہند میں نوجوانوں کو نوکری دینے کا حق مسلسل تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پہلے کی حکومتوں میں ملازمت کے اشتہار سے لے کر تقرری کے خطوط کے اجراء تک بہت وقت لگتا تھا۔ اس تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران رشوت ستانی کا کھیل بھی عروج پر تھا۔ اب ہم نے حکومت ہند میں بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنا دیا ہے۔"

وہیں دوسری جانب مرکزی مملکتی وزیر اطلاعات ونشریات و سمکیات ڈاکٹر ایل مرگن نے کہا ہے کہ روزگار میلہ، ملازمت پیدا کرنے اور ترقی یافتہ ملک کے لئے 2047کے مشن کے حصول کیلئے وزیراعظم کے وعدہ کی تکمیل کی سمت ایک قدم ہے۔ انہوں نے نیشنل انڈسٹرئیل سیکوریٹی اکیڈیمی حیدرآباد میں ملازمت پانے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ماننا ہے کہ آئندہ 25 سالوں میں ہندوستان کو ایک عالمی طاقت بنانے میں نوجوانوں کا اہم رول ہے۔

مزید پڑھیں: خط افلاس سے نکلنے والے لوگوں کو سنبھالنا ضروری، مودی

مرکزی وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز نے اب تک پی ایم روزگار یوجنا پروگرام کے تحت مختلف محکموں اور عوامی اداروں میں 9 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی ہیں جس کے تقررنامے حوالے کئے گئے ہیں۔مروگن نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کو سماج کے آخری آدمی تک لے جانے کا ویژن رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.